عالمی منظر

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آگیا

جائے وقوعہ سے آنے والی خبریں تشویشناک ہیں۔

Web Desk

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آگیا

جائے وقوعہ سے آنے والی خبریں تشویشناک ہیں۔

ایرانی صدر کی جان خطرے میں، فوٹو بشکریہ گوگل
ایرانی صدر کی جان خطرے میں، فوٹو بشکریہ گوگل

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے آنے والی خبریں تشویشناک ہیں۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایرانی صدر و وزیر خارجہ کی جان خطرے میں ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثے کی جگہ سے آنے والی خبریں تشویش ناک ہیں تاہم صدر ابراہیم رئیسی سے متعلق پُرامید ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق صدر رئیسی آذربائیجان کا دورہ کر رہے تھے۔ صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان کے ساتھ ایران کی سرحد پر ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔

دوسری جانب روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی خیریت سے ہیں۔ گاڑیوں کے قافلے میں تبریز روانہ ہوگئے۔

 ہیلی کاپٹر نے ہارڈ لینڈنگ کی:

ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرقی آذربائیجان صوبے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ خراب موسم کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خراب موسم کی وجہ سے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر نے ہارڈ لینڈنگ کی ہے۔

تازہ ترین