ویرات کوہلی اور انوشکا شرما آبدیدہ، معاملہ کیا؟
آر سی بی کی آئی پی ایل میں شاندار فتح کے بعد میاں بیوی فتح کا جشن مناتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔

رائل چیلینجرز بینگلور(آر سی بی) کی آئی پی ایل میں شاندار فتح پر ویرات کوہلی کیساتھ تماشائیوں میں بیٹھیں ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی جذباتی ہو گئیں۔
انڈین پریمیئر لیگ کے جاری 17ویں ایڈیشن کے 68ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے چنئی سپر کنگز ( سی ایس کے)کو 27 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سی ایس کے نے آر سی بی کی جانب سے دیے گئے 219 رنز کے ہدف کے جواب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔
آر سی بی کا اس سیزن میں پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔
آر سی بی کو لیگ کے پہلے 7 میچوں میں سے 6 میچوں میں شکست ہوئی جس کے باعث ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر صرف 2 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر موجود رہی۔
ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے 7 میچوں میں مایوس کن کارکردگی دکھانے کے بعد آر سی بی کے پلے آف مرحلے میں جانے کی امیدیں نہ ہونے کے برابر تھیں تاہم اپنے اگلے 7 میچوں میں سے لگاتار 6 میچوں میں جیت حاصل کر کے آر سی بی نے آئی پی ایل کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جانے والا کم بیک کیا۔
آخری گروپ میچ میں جب چنئی سپر کنگز کے بلے باز سے شارٹ نہ لگا اور گیند مس ہو گئی تو پورے گراؤنڈ میں خوشی کی لہر دو گئی اور اسی دوران کیمرہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب گیا تو دیکھا گیا کہ یہ دونوں میاں بیوی پر جوش انداز میں جیت کا جشن منا رہے ہیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو بھی ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں