سوشل میڈیا

’شیرنی کا بچہ’، ازلان اور وریشہ نے اپنی بیٹی کی منہ دکھائی کردی

شیرنی کے بچہ والے کوسٹویم میں ملبوس ننھی پری کی دھوم

Web Desk

’شیرنی کا بچہ’، ازلان اور وریشہ نے اپنی بیٹی کی منہ دکھائی کردی

شیرنی کے بچہ والے کوسٹویم میں ملبوس ننھی پری کی دھوم

ازلان شاہ اور وریشہ نے بیٹی کی منہ دکھائی کردی
ازلان شاہ اور وریشہ نے بیٹی کی منہ دکھائی کردی

پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار شبیر رعنا کے صاحبزادے اور معروف یوٹیوبر ازلان شاہ نے اپنی بیٹی کا چہرہ پہلی بار دنیا کو دکھا دیا۔

نومبر 2023 میں اپنے پہلے بچے کا اس دنیا میں استقبال کرنے والا جوڑا یوٹیوبر ازلان شاہ اور ڈاکٹر وریشہ نے کئی ماہ اپنی ننھی کلی کو دنیا سے چھپا کر رکھنے کے بعد آخر کر مداحوں کی پرزور فرمائش پر بیٹی کی منہ دکھائی کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ازلان شاہ نے خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ بیٹی کی منہ دکھائی کرنے کیلئے خوبصورت مقام کا انتخاب کیا اور صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس موقع پر انہوں نے چائلڈ اسٹارکو منفرد کوسٹیوم بھی پہنایا جو ہر دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو گیا۔

مداحوں کی خواہش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عزوہ کی منہ دکھائی کیلئے اس جوڑے نے ننھی پری کو شیرنی کے بچے والا لباس پہنایا جس میں عزوہ کی معصومیت کو مزید چاند چاند لگ گئے۔

پوسٹ کے کیپشن میں ازلان شاہ نے مداحوں سے ایک اہم درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ،’ اگر آپ کے پاس عزوہ کی کوئی تصویر یا ویڈیوز ہیں، تو برائے مہربانی انہیں ہماری اجازت کے بغیر پوسٹ نہ کریں۔’

ازلان شاہ کی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ دلکش ویڈیو پر نہ صرف سوشل میڈیا صارفین اپنا دل ہار بیٹھے بلکہ ساتھ ہی اداکارہ ایمن خان اور نمرہ خان بھی  عزوہ کی خوبصورتی کی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکیں۔

سوشل میڈیاصارفین نے ازلان کی بیٹی کی بے پناہ تعریف کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار بھی کیا اور لکھا کہ،’ عزوہ اپنے والدین دونوں سے مشابہت رکھتی ہے’۔

یاد رہے کہ ازلان شاہ اور ڈاکٹر وریشہ دسمبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جس موقع پر اہلیہ کو گدھے کا بچہ بطورِ تحفہ دے کر سب کی توجہ کا مزکر بن گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق وریشہ پیشے کے اعتبار سے ایک نامور ڈینٹسٹ ہیں جبکہ ازلان شاہ بھی سوشل میڈیا کی دنیا میں جانی مانی شخصیت ہیں۔

تازہ ترین