انفوٹینمنٹ

'جینٹلمین' کی مرکزی جوڑی ’لیاری’ پہنچ گئی

دونوں اداکاروں کا لیاری میں پرتپاک استقبال۔

Web Desk

'جینٹلمین' کی مرکزی جوڑی ’لیاری’ پہنچ گئی

دونوں اداکاروں کا لیاری میں پرتپاک استقبال۔

لیاری کی عوام کی محبت دیکھ کر دونوں اداکار خوش ہوگئے، اسکرین گریب
لیاری کی عوام کی محبت دیکھ کر دونوں اداکار خوش ہوگئے، اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف آن اسکرین جوڑی یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کا کراچی کے علاقے لیاری کی عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرم پر مایاناز اداکاروں کی تصاویر و ویڈیوز اس وقت خوب وائرل ہو رہی ہیں، وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عوام کی جانب سے اس قدر پر جوش استقبال پر یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید  کے چہروں پر خوب خوشی دکھائی دے رہی ہے۔

یہ دونوں اداکار حال ہی میں نشر ہونے والے ڈراما سیریل 'جینٹلمن' کی تشہیر کیلئے لیاری پہنچے تھے، جہاں اپنے پسندیدہ اسٹارز کو دیکھنے کیلئے بچوں، خواتین اور لڑکوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

 پرجوش مداحوں کیساتھ یمنیٰ اور ہمایوں نے خوب سیلیفیز بنوائیں اور اس دوران یمنیٰ خواتین سے یہ کہتے ہوئے سنائی دیں کہ مجھے یہاں آ کر بہت مزہ آ رہا ہے۔

مذکورہ وائرل ویڈیوز کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ 'جینٹلمن' ڈرامے کی اسکریننگ لیاری کے کسی بڑے گراؤنڈ میں منعقد کی گئی تھی جہاں عوام کا جمِ غفیر موجود تھا۔

واضح رہے کہ اس ڈرامے میں یمنیٰ کیساتھ پہلی مرتبہ کام کرنے پر آج سے قبل ہمایوں سعید نے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمنیٰ واقعی بہت ہی محنتی اداکارہ ہیں۔

دورانِ انٹرویو ہمایوں سعید نے کہا کہ سب لوگ ہی یمنیٰ کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں اور مجھے بھی ان کی اداکاری پسند ہے اور میں یہ بھی جانتا تھا کہ ڈراما ’جینٹلمین’ میں صحافی کا کردار یمنیٰ ہی بہترین انداز میں ادا کر سکتی ہیں۔

اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے مزید کہا کہ یمنیٰ شوٹنگ کیلئے وقت پر مقرر کردہ مقام پر پہنچ جاتی ہیں اور پھر اپنا ساری توجہ ڈائیلاگز اور اسکرپٹ پر مرکوز رکھتی ہیں ناکہ میک اپ پر ۔

مزید یہ کہ اس ڈرامے کا جب یمنیٰ نے اسکرپٹ پڑھا تو انہوں نے فوراََ اس ڈرامے کیلئے اس لیے حامی بھر لی کیونکہ یہ رول بہت چیلینجنگ تھا ۔

تازہ ترین