ٹیکنالوجی

عمر میں 5 سال اضافے کیلئے بہترین راز دریافت

اس حل پر عمل کرنے کے بعد انسان بڑھاپے میں بھی خود کو فٹ ہی محسوس کرتا ہے۔

Web Desk

عمر میں 5 سال اضافے کیلئے بہترین راز دریافت

اس حل پر عمل کرنے کے بعد انسان بڑھاپے میں بھی خود کو فٹ ہی محسوس کرتا ہے۔

انسانی صحت، فوٹو بشکریہ گوگل
انسانی صحت، فوٹو بشکریہ گوگل

سائنسدانوں نے انسانی عمر میں 5سال تک اضافہ کرنیوالا صحت کا نایاب راز دریافت کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محققین کی ٹیموں نے مختلف افراد کے ڈیٹا پر گہری تحقیق و تفتیش سے یہ راز دریافت کیا کہ جو لوگ مسلسل دوڑ لگانے کو اپنی روٹین میں شامل کرتے ہیں  اور زندگی بھر صحت کو بہتر کرنے کیلئے جسم کو محنت ومشقت میں ڈالتے ہیں، وہ عام انسانی آبادی کے مقابلے میں 5سال زیادہ جیتے ہیں۔

برطانوی جرنل برائے اسپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں ایروبک فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے جس سے 4 منٹ میں 1 میل تک دوڑ لگانے اور مسلسل بھاگتے رہنے کے مابین تعلق بھی دریافت کرلیا گیا۔ پروفیسر مارک ہیکوسکی کا کہنا ہے کہ 4 منٹ میں 1 میل تک دوڑنا انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہے۔

ملٹی نیشنل محققین کی ٹیموں نے پہلے 200 سب فور منٹ مائلرز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جو 1928 اور 1955 کے مابین مختلف ممالک میں پیدا ہوئے جن میں برطانیہ، آسٹریلیا، فرانس، نیوزی لینڈ اور امریکا کے شہری شامل تھے۔ پروفیسر آندرے کا کہنا ہے کہ دوڑ کے باعث ایسے افراد کو زندگی میں 5سال کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ملتا ہے۔

پروفیسر آندرے نے کہا کہ ایسے افراد جن کو ایلیٹ ایتھلیٹس قرار دیا جاسکتا ہے نہ صرف باقی آبادی سے طویل زندگی جیتے ہیں بلکہ ان کی زندگی میں اچھی صحت بھی شامل ہوتی ہے جو بڑھاپے کے دوران بھی ان کاساتھ نہیں چھوڑتی۔

واضح رہے کہ  4 منٹ سے کم وقت میں ایک میل تک دوڑنا کسی عام انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اتنے کم وقت میں 1 میل تک دوڑنے کیلئے انسانی جسم کی صلاحیت اور قوت کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ حکمتِ عملی اور اعلیٰ درجے کی مستقل مزاجی بھی درکار ہوتی ہے۔

تازہ ترین