فلم / ٹی وی

'جینٹلمین' کی پہلی قسط نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

عوام نے یمنیٰ اور ہمایوں کو بھرپور پیار سے نواز ڈالا۔

Web Desk

'جینٹلمین' کی پہلی قسط نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

عوام نے یمنیٰ اور ہمایوں کو بھرپور پیار سے نواز ڈالا۔

جینٹلمین کی پہلی قسط نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

 پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار ہمایوں سعید کے نئے ڈراما سیریل جینٹلمین کی پہلی ہی قسط نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ۔

چند روز  قبل جینٹلمین کی پہلی قسط نشر کی گئی تھی ، جسے عوام نے خوب پیار دیااور چند ہی گھنٹوں میں یوٹیوب پر اس ڈرامے کو 5 ملین(50 لاکھ ) سے زائد لوگوں نے دیکھ لیا تھا۔

ڈرامہ دیکھنے کے بعد کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے عوام نے دل کھول کر یمنیٰ اور ہمایوں کی تعریف کی۔

 کسی نے کہا کہ اس ڈرامے میں یمنیٰ ہے تو بس اب یہ ڈراما ہٹ ہی ہوگا اور عوام کے دلوں پر راج بھی کرے گا ،دوسرے صارف نے کہا کہ یمنیٰ،ہمایوں،عدنان کی جوڑی اور خلیل الرحمان قمر کی لکھی ہوئی کہانی یہ بتا رہی ہے کہ ڈرامہ دیکھنے میں خوب لطف آئے گا۔

جینٹلمین کی پہلی قسط نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

جینٹلمین کی پہلی قسط نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

حسِام حسین کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈراما 'جینٹلمین' کی اسکرپٹ خلیل الرحمان قمر صاحب نے لکھی ہے جب کہ ڈرامے کو پروڈیوس ’ثمینہ ہمایوں سعید’ اور ’ثنا شاہنواز’ نے کیا ہے۔

تازہ ترین