عالمی منظر

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر مل گیا

جانی نقصان کے بارے میں بڑا انکشاف۔

Web Desk

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر مل گیا

جانی نقصان کے بارے میں بڑا انکشاف۔

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر مل گیا، فوٹو بشکریہ گوگل
ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر مل گیا، فوٹو بشکریہ گوگل

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا حادثے کا شکار  ہونے والا ہیلی کاپٹر تلاش کرلیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں ایران اور آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔ ڈیم کے افتتاح کے موقعے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئيسی کا ہیلی کاپٹر شدید دھند والے پہاڑی علاقے میں حادثےکا شکار ہوا تھا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، مشرقی آذربائیجان کےگورنر ملک رحمتی اور صوبے میں ایرانی صدرکے نمائندے آیت اللہ محمد علی بھی سوار تھے۔

ایران کی ایک نیم سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے، فی الحال ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ میں کسی جانی نقصان کے بارے میں اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کی صحت و سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔

تازہ ترین