فلم / ٹی وی
کوک اسٹوڈیو سیزن 15میں سجاد علی کی تباہ کن واپسی
گانا چل چلئے نے دھوم مچا دی۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 15میں سجاد علی کی تباہ کن واپسی
گانا چل چلئے نے دھوم مچا دی۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار، شاعر، اداکار، فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سجاد علی نے بین الاقوامی میوزک فرنچائز کوک اسٹوڈیو سیزن 15میں 6 سال بعد ایک بار پھر اپنی دھماکے دار انٹری سے میوزک کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔
کوک اسٹوڈیو کے آفیشل یوٹیوب چینل پر نئی میوزک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں گلوکار سجاد علی کو فرحین رضا جعفری کے ہمراہ سُر سے سُر ملاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
4 منٹ 16 سیکنڈ پر مشتمل گانا ’چل چلیے‘ میں گلوکار سجاد علی سفید شرٹ اور واسکٹ میں ملبوس ہیں جبکہ انکے ہمراہ موجود خاتون گلوکارہ فرحین رضا جعفری بھی دیسی زیورات پہنے سرخ رنگ کے لباس میں ملبوس نظر آئیں۔
مذکورہ گانا ’چل چلیے’ کو سجاد علی نے لکھا اور کمپوز کیا ہے جس کے بول کا مقصد دنیا کی طرف سے چیلنجز یا تنقید کے باوجود، حدود سے آزاد ہونے، اپنے خوابوں کی پیروی کرنے، اور اپنے حقیقی نفس کو مکمل طور پر قبول کرنے کی ہمت تلاش کرنا ہے۔
واضح رہے کہ سجاد علی کے اس میوزک ویڈیو کو چند گھنٹوں میں 12 لاکھ 39 ہزار سے زائد لوگ سن چکے ہیں جبکہ میوزک کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والوں کی جانب سے گلوکار کی جم کر تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ سجاد علی اور کوک اسٹوڈیو کا ساتھ کافی پرانا ہے گلوکار کو آخری بار 2017 میں کوک اسٹوڈیو کے 10 واں ایڈیشن لانچ میں دیکھا گیا تھا۔تاہم کوک اسٹوڈیو میں سجاد علی کی یہ تیسری میوزک ویڈیو ریلیز کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سجاد علی نے اپنی میوزک کیرئیر کا آغاز گانا ’بابیہ’ سے کیا جس نے ان کی شہرت کو چار چاند لگادیے۔بعدازاں سجاد علی نے کئی شاندار البمز ریلیز کیے جن میں 'بابیہ 93'، 'چیف صاحب' اور 'سوہنی لگ دی' جیسے نام شامل تھے۔
صرف یہ ہی نہیں بلکہ سجاد علی نے سال 2011 کی سپر ہٹ فلم ’بول’ کیلئے گانے لکھے جبکہ انکا سنگل البم 'ہر ظلم' 2013 میں ریلیز ہوا۔
بلاشبہ میوزک کے متوالے سجاد علی کے ہر گانے پر ہی اپنا دل ہار بیٹھتے ہیں اور تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback



