انفوٹینمنٹ

ماڈرن حجاب، صبا فیصل کی چھوٹی بہو شدید ٹرولنگ کا شکار

صبا فیصل کی بہو میں بڑی تبدیلی سب کو حیران کر گئی

Web Desk

ماڈرن حجاب، صبا فیصل کی چھوٹی بہو شدید ٹرولنگ کا شکار

صبا فیصل کی بہو میں بڑی تبدیلی سب کو حیران کر گئی

نشا طلعت کا ماڈرن حجاب، نشانے پر آگیا
نشا طلعت کا ماڈرن حجاب، نشانے پر آگیا

پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل کی چھوٹی بہو نشا طلعت کو ان کے حجاب اسٹائل کے سبب سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔

ڈراما 'دُرِشہوار' ، 'خدا اور محبت' ، 'سرِ راہ' اور 'ذرا یاد کر' جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صبا فیصل گزشتہ چند سالوں سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے زیادہ اپنی گھریلو زندگی کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ بن رہی ہیں۔

صبا فیصل گزشتہ سال اپنی بڑی بہو نیہا سے ہونے والی سوشل میڈیا لڑائی کے سبب گھر گھر موضوعِ بحث بنیں تو پھر چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی پر  انکے رقص کی ویڈیوز بھی توجہ کا مرکز بنیں۔

اگرچہ صبا فیصل نے بڑی بہو نیہا سے اب تعلقات استوار کر لیے لیکن اب ان کی چھوٹی بہو سوشل میڈیا پر چرچوں میں ہیں۔

دراصل نشا طلعت سر پر دوپٹہ اوڑھتی ہیں اور ان کی اس عادت کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے ان کی خوب تعریفیں بھی کیں لیکن اب نشا کے نئے لُک نے ناقدین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

ارسلان فیصل اور نشا کی چند تصاویر  میں وہ سر پر حجاب لپیٹے نظر آئیں لیکن اس حجاب اسٹائل میں ان کے سر کے بال بھی نظر آرہے ہیں جبکہ حجاب وقت سر ہی سر پر بندھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نشا طلعت کے اس نئے لُک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ نشا کی جو بات تعریف کی وجہ بنی تھی انہوں نے وہ ہی ختم کردی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’نشا کا دوپٹہ سر سے اترا پر اب بس اسٹائل ہی رہ گیا ہے، اور جلد یہ بھی اتر جائیگا، پلیز آپ دوپٹہ مت اتاریے گا‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ یہ کونسا حجاب ہے اللہ ہدایت دے‘ جبکہ ایک اور انسٹاگرام صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ماڈرن پردہ‘۔