فلم / ٹی وی

سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پاکستانی ڈرامے

شِدت جیو ٹی وی کا ایک مقبول ڈرامہ سیریل ہے

Web Desk

سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پاکستانی ڈرامے

شِدت جیو ٹی وی کا ایک مقبول ڈرامہ سیریل ہے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان میں ٹیلی ویژن ڈرامے دیکھنا تفریح ​​کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، خاص طور پر ان خواتین کے لیے جو سارا دن اپنے سخت روٹین میں گزارنے کے بعد ٹی وی پر کچھ اچھا دیکھنا پسند کرتی ہیں۔

یاد رہے آج کل صرف خواتین ہی نہیں مرد بھی ڈرامے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ آج کل بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور دیگر ممالک کے ناظرین کی بڑھتی ہوئی تعداد بھی پاکستانی ڈراموں کو شوق سے دیکھتی ہے جس سے پاکستانی ڈراموں کو بھی اچھی ناظرین مل رہی ہیں۔ پاکستان کے زیادہ تر ڈرامے دوسرے ممالک میں بھی اچھی پہچان بنا رہے ہیں۔ 

آئیے نظر ڈالتے ہیں اُن مقبول پاکستانی ڈراموں پر جو اچھی ٹی آر پی اور ویوز حاصل کر رہے ہیں۔

1) شدّت:

شِدت جیو ٹی وی کا ایک مقبول ڈرامہ سیریل ہے جو پیر اور منگل کو رات 8 بجے نشر ہوتا ہے۔ ڈرامہ زنجبیل عاصم شاہ نے لکھا ہے۔ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی پروڈکشن میں بننے والی اس سیریل کی ہدایات ذیشان احمد نے دی ہیں۔

 پروڈیوسر اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی ہیں۔ کاسٹ میں منیب بٹ، انمول بلوچ، منسا ملک، عصمت زیدی، ارم اختر، نور الحسن، شمائل خان، حبا علی خان، زین افضل، فجر خان، سہیل مسعود، نمرہ شاہد اور سمیع خان شامل ہیں۔ شِدت کو فی قسط تقریباً 9 ملین ویوز مل رہے ہیں۔ 

2 ) راہِ جنون:

راہِ جنون ہم ٹی وی کا مقبول ڈرامہ سیریل ہے جو اپنے اختتام کے قریب ہے۔ ڈرامہ مومل پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔

 اسے ریحانہ آفتاب نے لکھا ہے اور ہدایت کاری احمد کامران نے کی ہے۔ ڈرامے کی سیکنڈ لاسٹ قسط کو 8.7 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

3) جانِ جہاں:

جانِ جہاں ایک مشہور اے آر وائی ڈیجیٹل ڈرامہ سیریل ہے جس نے ایک معقول ناظرین کو اپنی گرفت میں لیا۔ ڈرامہ ردا بلال نے لکھا ہے۔ اس کی ہدایات قاسم علی مرید نے دی ہیں۔

 ڈرامہ سیریل سکس سگما پلس اور نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔ جان اے جہاں کی آخری دو اقساط کو 4.5 ملین ویوز ملے اور شائقین آخری قسط کا انتظار کر رہے ہیں جو جلد ہی نشر کی جائے گی۔

4) رد :

رد اے آر وائی ڈیجیٹل ڈرامہ سیریل ہے۔ یہ iDream Entertainment نکا پروجیکٹ ہے۔ ڈرامے کی ہدایات احمد بھٹی نے دی ہیں۔ ڈرامے کی کہانی باصلاحیت صنم مہدی زریاب نے لکھی ہے۔ 

کاسٹ میں شہریار منور صدیقی، حبا بخاری، یامینہ پیرزادہ، دانیہ انور، محمد احمد اور ارسلان نصیر شامل ہیں۔ رد کی اس ہفتے کی قسط کو 35 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا۔

5)  جان نثار:

یہ ڈرامہ ریحانہ آفتاب نے لکھا ہے اور اس کی ہدایات محسن مرزا نے دی ہیں۔ اسے عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے 7th Sky Entertainment پروڈکشنز کے بینرز تلے پروڈیوس کیا ہے۔

اس ڈرامے میں حبا بخاری اور دانش تیمور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ ڈرامہ ہفتے میں تین بار جمعہ سے اتوار رات 8:00 بجے نشر ہوتا ہے۔ جان نثار کی اوسط قسط ایک دن میں باآسانی 5 ملین سے زیادہ ویوز لینے میں کامیاب ہورہی ہے۔ 

پہلی قسط 13 ملین ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اس کے بعد دوسری اقساط کو دیکھے جانے والوں کی بڑی تعداد ہے۔ جان نثار کی حالیہ ایپی سوڈ کو 6 ملین سے زیادہ ویوز ملے۔

6) جینٹلمین:

ڈرامہ سیریل کی ہدایات پاکستان کے نامور ہدایت کار حسام حسین نے دی ہیں۔ اسے نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ پروڈکشنز کے بینر تلے ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے۔

 یہ کہانی مشہور پاکستانی مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے۔ کاسٹ میں زاہد احمد، سوہائے علی ابڑو، احمد علی بٹ، عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی شامل ہیں۔ پہلی قسط 6 ملین ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ حال ہی میں دوسری قسط نشر ہوئی جس نے 21 گھنٹوں میں 1.7 ملین ویوز اکٹھے کئے۔

7)  زرد پتوں کا بن:

زرد پتوں کا بن ہم ٹی وی کا مقبول ڈرامہ ہے جسے کشف فاؤنڈیشن اور مومنہ دورید پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔ ڈرامہ مصطفیٰ آفریدی نے لکھا ہے اور اس کی ہدایت کاری باصلاحیت پاکستانی ہدایت کار سیف حسن نے کی ہے۔ 

کاسٹ میں سجل علی، حمزہ سہیل، سمیعہ ممتاز، ریحان شیخ، علی طاہر، سعد اظہر، عدنان شاہ ٹیپو، سید تنویر حسین، چوہدری محمد عثمان، مبشر محمود، عدیل افضل، نجمہ بی بی، زریاب حیدر اور دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کی پہلی قسط کو 4.7 ملین ویوز ملے۔ دوسری قسط کو 21 گھنٹوں میں 1.3 ملین ویوز ملے۔

تازہ ترین