وائرل اسٹوریز

جنت مرزا کی دلکش ساڑھی میں حسن کی انتہا

جنت مرزا کس کے خیالوں میں گم؟

Web Desk

جنت مرزا کی دلکش ساڑھی میں حسن کی انتہا

جنت مرزا کس کے خیالوں میں گم؟

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے حسین ساڑھی لُک میں ویڈیو جاری کر کے اپنے حسن کے جلوے بکھیر دیے۔

پاکستان میں ٹک ٹاک کی دنیا میں سب سے زیادہ نام کمانے والی اسٹار جنت مرزا کی وجۂ شہرت انکا فیشن سینس، دلکش ملبوسات اور بہترین لپ سنک ہے۔

جنت مرزا اکثر و بیشتر بالی وڈ گانوں پر ہی ٹک ٹاک ویڈیوز اور انسٹاگرام رِیل بناتی ہیں جنکو انکے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ہلکے رنگوں والی حسین ساڑھی پہنی نظر آئیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ویڈیو میں جنت مرزا ایک صوفے پر بیٹھی کہیں کسی کے خیال میں گم نظر آئیں تو کہیں اپنی زلفوں کو سنوارتی ادائیں دیتی نظر  آئیں۔

اس ویڈیو پر جنت مرزا نے بالی وڈ فلم ’روائے‘ کا گیت ’تو ہے کہ نہیں‘ لگایا جبکہ ویڈیو میں پہنی گئی ان کی ساڑھی عالیہ بھٹ کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم‘ کی مشہور ساڑھی کی نقل ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے کے بعد جنت مرزا نے پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ میں بھی کام کیا جبکہ چند گانوں کی ویڈیوز میں بھی انہوں نے اپنے حسن کے جلوے بکھیرے۔

تازہ ترین