کھیل

ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا سے علیحدگی ہوگئی؟

انسٹاگرام سے تصاویر ڈیلیٹ اور نام بھی تبدیل، مداح حیران

Web Desk

ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا سے علیحدگی ہوگئی؟

انسٹاگرام سے تصاویر ڈیلیٹ اور نام بھی تبدیل، مداح حیران

کیا ہاردیک نے نتاشا کو دھوکا دے دیا؟
کیا ہاردیک نے نتاشا کو دھوکا دے دیا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ہاردیک پانڈیا کی اپنی اہلیہ و سربیا کی اداکارہ  نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے 31 مئی 2020 کو شادی کی تھی اور اسی سال 30 جولائی کو اپنے بیٹے آگستیا کا دنیا میں استقبال کیا۔

رواں سال مارچ میں نتاشا اسٹینکووچ کو سوشل میڈیا ٹرولنگ کا شدید سامنا کرنا پڑا جسکی وجہ ہاردیک پانڈیا کی انڈیا پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ناقص کارکردگی بنی۔

اب مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ریڈ اِٹ‘ پر ایک صارف کی پوسٹ خوب چرچوں میں ہے جس میں ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی شادی ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ریڈ اِٹ صارف نے پوسٹ میں لکھا کہ ’ یہ فی الحال ایک افواہ ہے لیکن ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوچ ایک دوسرے کے ساتھ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر نہیں کر رہے اور نتاشا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام نتاشا اسٹینکووچ پانڈیا تھا لیکن اب ہاردیک پانڈیا کا نام ہٹا دیا ہے‘۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’ نتاشا کی سالگرہ 4 مارچ کو تھی لیکن ہاردیک پانڈیا نے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کیا جبکہ نتاشا نے ہاردیک کے ساتھ ساری تصاویر بھی انسٹاگرام سے ہٹا دی ہیں سوائے ایک تصویر جس میں دونوں کے ساتھ بیٹا آگستیا ہے‘۔

صارف نے یہ نشاندہی بھی کی کہ ’آئی پی ایل میچز میں بھی نتاشا اسٹینڈ پر کھڑی نظر نہیں آئیں اور ٹیم سے متعلق کوئی اسٹوری بھی شیئر نہیں کی۔ اگرچہ انکی پوسٹس پر ہاردیک کے بھائی اور بھابھی تاحال کمنٹس کر رہے ہیں لیکن پھر بھی ہاردیک اور نتاشا کے درمیان کوئی مسئلہ تو لازمی چل رہا ہے‘۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں دیگر ریڈ اِٹ صارف ردِ عمل دیتے نظر آرہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’ یہ خبر جان کر بالکل بھی حیران نہیں ہوئی میں‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ ہاں ایک پوسٹ کے کمنٹ میں ایک شخص نے لکھا تھا کہ ہاردیک نے نتاشا کو دھوکا دیا اور لندن میں کسی لڑکی کے ساتھ بھی گھومتے نظر آئے‘۔

تازہ ترین