بچوں کو سوشل میڈیا پر کیوں لائے؟ شیراز کے والد کو گالیاں پڑنے لگیں
ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں مجھے بخش دو، والد محمد شیراز
اپنی معصومیت کی بدولت شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے وی لاگر بھائی بہن ‘مسکان اور شیراز‘ کے والد بچوں کی وی لاگنگ چُھڑوانے کے فیصلے کا اعلان کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کررہے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو میں محمد تقی نے بتایا کہ بچوں سے وی لاگنگ نہ کروانے کے فیصلے پر جہاں مداحوں نے اُن کی تعریف کی وہیں دوسری جانب کچھ صارفین نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
شیراز کے والد محمد تقی کہتے ہیں کہ ‘سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ سب سے پہلے شہرت پانے کیلئے میں نے اپنے ہی بچوں شیراز اور مسکان کا استعمال کیا اور اب جب مقبولیت حاصل ہوگئی تو میں اب میں خود دونوں بچوں کو پیچھے کرکے خود شہرت حاصل کرنا چاہ رہا ہوں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایسا نہیں ہے پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ بچوں کی جانب سے پڑھائی پر عدم توجہ اور اْن کے رویے میں تبدیلی محسوس کرنے کے بعد وی لاگنگ چھڑوانے کا عارضی فیصلہ کیا تھا۔
محمد تقی نے ایک اور پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ سوشل میڈیا پر لوگ مجھے گالیاں دے رہے ہیں میں نے آج تک کبھی ایسا محسوس نہیں کیا، مجھے زندگی میں پہلی بار اتنی گالیاں سُننی پڑ رہی ہیں جو سن کر مجھے افسوس ہوتا ہے کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہورہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شیراز میرا بیٹا ہے اور مجھے معلوم ہے کہ میرے بیٹے کے لیے کیا فیصلہ درست ہے کیا نہیں۔ آپ سب کے آگے ہاتھ جوڑ کرکہتا ہوں کہ مجھے شہرت کا کوئی شوق نہیں ہے، مجھے بخش دو۔
واضح رہےسیاچن سے تعلق رکھنے والے کمسن وی لاگر 6 سالہ شیراز کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی ملی اور اب ان کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں۔
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 2 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف