انفوٹینمنٹ

زرناب فاطمہ اور لاریب کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

دو سے تین تک کا سفر

Web Desk

زرناب فاطمہ اور لاریب کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

دو سے تین تک کا سفر

دو سے تین تک کا سفر
دو سے تین تک کا سفر

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جوڑی لاریب خالد اور ڈاکٹر زرناب فاطمہ نے خوبصورت انداز میں اپنی فیملی میں نئے فرد کے  اضافے کی خبر مداحوں سے شیئر کردی۔

مارچ 2023 میں نکاح اور نومبر 2023 میں شادی کرکے اپنی نئی دنیا بسانے والی ٹک ٹاکر جوڑی زرناب فاطمہ اور لاریب خالد جلد اپنے ننھے مہمان کا استقبال کرنے جارہے ہیں ۔

سوشل میڈیا اسٹارز لاریب خالد اور زرناب فاطمہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوبصورت پوسٹ شیئر کی جس میں اس جوڑے کو ایک ساتھ نماز کی ادائیگی کرتے دیکھا گیا۔

تاہم اس پوسٹ میں غور طلب بات یہ تھی کہ عبادت کے دوران زرناب اور لاریب کے علاوہ ایک چھوٹی جائے نماز بھی موجود تھی جو اس بات کی جانب اشارہ دیتی معلوم ہورہی تھی کہ یہ جوڑا جلد اپنے ننھے مہمان کو جنم دینے والا ہے۔

مداحوں کے اس تجسس کو ختم کرتے ہوئے انہوں نے خوشخبری سے آگاہ کیا اور لکھا کہ،’دو سے تین تک کا سفر’۔

زرناب اور لاریب فاطمہ نے اپنے فینز سے بڑی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ،’اپنی زندگی کی اس خوبصورت خبر کو آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے  اس سے بہتر راستہ نہیں مل سکا کہ جس نے ہمیں اس خوبصورت معجزے سے نوازا۔’

ٹک ٹاکر جوڑی کا اپنے فینز سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ،’یہ ہماری زندگیوں کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گا۔اللہ ہمارے لیے یہ سفر آسان اور خوبصورت بنائےآپ سب سے گزارش ہے کہ ہمارے لیے جتنا ہو سکے دعا کریں۔’

اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس جوڑے کیلئے ڈھیروں مبارکباد اور نیک تمناؤں  کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تازہ ترین