امیتابھ بچن نے نامعلوم شہری کی مزاحیہ ویڈیو کیوں شیئر کی؟
گرمی میں یہ بندہ اپنا پنکھا خود اٹھائے ہوئے ہے

بالی ووڈ اداکار، فلم پروڈیوسر، ٹیلی ویژن میزبان اور سابق سیاستدان امیتابھ بچن نے ایک ایسا کام کردیا جس سے مداحوں کا چہرہ کھل کھلا اٹھا۔
امیتابھ بچن اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک نامعلوم شہری کی دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی جسے دیکھنے کے بعد مداح ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ایک شخص اپنے بالوں کی چوٹی بناکر اسے ایک منفرد انداز میں گھماتے ہوئے اپنی دنیا میں مگن چل رہا ہے۔مذکورہ شخص کا یہ انداز اداکار کو اتنا بھایا کہ انہوں نے یہ لمحہ کیمرے میں قید کرکے شیئر کردیا۔
اداکار نے ویڈیو کے ساتھ ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا کہ ’دن کی گرمی میں یہ بندہ اپنا پنکھا خود اٹھائے ہوئے ہے’۔
-
بالی ووڈ 15 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 24 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 54 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب