انفوٹینمنٹ

عمران اشرف نقل کرنے والے ڈیجیٹل کریئٹر کے معترف

'ہاہاہا بہت اعلیٰ'، عمران اشرف نے تعریف کردی

Web Desk

عمران اشرف نقل کرنے والے ڈیجیٹل کریئٹر کے معترف

'ہاہاہا بہت اعلیٰ'، عمران اشرف نے تعریف کردی

عباس بخاری نے عمران اشرف کا دل جیت لیا
عباس بخاری نے عمران اشرف کا دل جیت لیا

پاکستانی اداکار و ٹی وی شو ہوسٹ عمران اشرف نے اپنی نقل اتارنے والے ڈیجیٹل کریئٹر عباس رضا بخاری کی جم کر تعریف کر ڈالی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مزاحیہ و منفرد کانٹینٹ کے سبب پسند کیے جانے والے ڈیجیٹل کریئٹر عباس رضا بخاری نے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنائی جس کے سبب راتوں رات ان کی شہرت میں اضافہ ہوگیا۔

عباس رضا بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ عمران اشرف کی نقل کرتے نظر آئے۔

مذکورہ ویڈیو میں عباس بخاری، عمران اشرف کے ٹاک شو 'مذاق رات' میں ان کی ہوسٹنگ کے انداز کی نقل کرتے دکھائی دیے۔ 

ویڈیو میں عباس بخاری کبھی عمران اشرف کے انداز میں 'اوئے ہوئے' کہتے دکھائی دیے تو کبھی عمران اشرف کی طرح ہاتھ میں چائے کا مگ تھامے سوال جواب کرتے اور ہنستے ہوئے بھی نظر آئے۔ 

جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذکورہ ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا تھا وہیں خود عمران اشرف نے بھی عباس بخاری کی اس ویڈیو پر محبت کی برسات کردی ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

عمران اشرف نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں عباس بخاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہاہاہا بہت اعلیٰ'، جس کا جواب دیتے ہوئے عباس بخاری نے عمران عباس سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ' لَو یو عمران بھائی'۔

علاوہ ازیں عمران اشرف نے اس ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی جاری کیا اور یہاں بھی عباس بخاری کی کُھل کر تعریف کی۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

مذکورہ اسٹوری میں عمران اشرف نے لکھا کہ ' یہ لڑکا جیت گیا ہے' اور ساتھ تالیاں بجانے والے ایموجیز بھی بنائے جو عباس بخاری کی حوصلہ افزائی کرتے دکھے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عمران اشرف کے اس عمل کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور ساتھ ساتھ عباس بخاری بھی تعریف کے ٹوکرے سمیٹ رہے ہیں۔

تازہ ترین