فرحان طاہر کی ہالی ووڈ فلموں کے معاوضے نے سب کو چونکا دیا
بطور اداکار اپنے بھائی کی اداکاری پسند کرتا ہوں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و کالم نگار نعیم طاہر کے بیٹے و ہالی ووڈ اداکار فرحان طاہر نے نجی شو میں اپنے معاوضے سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا۔
اداکار فرحان طاہر نے اپنے والد کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں شرکت کی اور کھل کر نجی و پروفیشنل زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
دورانِ شو فرحان سے پاکستانی عوام نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے سوالات پوچھے جس کے انہوں نے پوری ایمانداری کیساتھ جوابات دیے۔فرحان سے مداح نے سوال کیا کہ آپ کو ہالی ووڈ میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ ملتا ہے اور کیا یہ معاوضہ اتنا ہوتا ہے کہ پاکستان میں اس سے انسان چینل خرید سکے؟
سوال کا مسکراتے ہوئے فرحان نے کچھ یوں جواب دیا کہ میں اپنا معاوضہ فلم کا بجٹ دیکھ کر طے کرتا ہوں اور اگر بجٹ اچھا خاصا ہو تو میں بجٹ کا 1 سے 2 فیصد حصہ بطور معاوضہ وصول کرتا ہوں ۔اس سوال کے بعد ان کے والد نعیم طاہر سے سوال کیا گیا کہ آپ کی نظر میں دونوں بیٹوں علی اور فرحان میں سے اعلیٰ اداکار کون ہے؟
مذکورہ سوال کے جواب میں نعیم طاہر نے کہا کہ اداکاری کی بات کی جائے تو علی کا کام میں نے پاکستان میں بہت دیکھا ہے ، وہ حساس اداکار ہے اور جس طرح مشکل سے مشکل رول بھی خوبصورتی کے ساتھ نبھا جاتا ہے اس سے مجھے لگتا ہے کہ فرحان اچھا اداکار ہے۔
مزید یہ کہ جہاں تک فرحان کی بات ہے تو اس کا کام میں نے کم دیکھا ہے تو اس لیے جتنا کام میں نے دیکھا ہے اس حساب سے یہ ٹھیک ہی اداکاری کر لیتا ہے۔
اس کے بعد والد کے منہ سے بھائی کیلئے تعریف سننے کے بعد بھی فرحان مایوس نہیں ہوئے بلکہ کہنے لگے کہ میں بھی جب علی کا کا م دیکھتا ہوں تو یہی کہتا ہوں کہ اداکار ہو تو اس جیسا۔
واضح رہے کہ فرحان نعیم نے ہالی ووڈ میں اب تک اسکیپ پلان، ایف بی آئی، امریکن کرائم اور آئرن مین جیسی کئی ایک بڑی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔اس کے علاوہ یہ کہ دنیا بھر میں مشہور ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر، سلویسٹر اسٹالون اور رابرٹ ڈاؤنی جونیئر ان کے بہترین دوست و ساتھی اداکار بھی ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 6 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 9 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں
-
انفوٹینمنٹ 10 گھنٹے پہلے
پریانکا چوپڑا نیپوٹزم کے فروغ میں روشن خاندان کے کردار پر بول پڑیں