کھیل

سچن ٹنڈولکر بیٹی کی ڈگری مکمل ہونے پر بے انتہا خوش

سچن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا کہا؟

Web Desk

سچن ٹنڈولکر بیٹی کی ڈگری مکمل ہونے پر بے انتہا خوش

سچن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا کہا؟

بیٹی کے کامیاب ہونے پر سچن ٹنڈولکر خوش، اسکرین گریب
بیٹی کے کامیاب ہونے پر سچن ٹنڈولکر خوش، اسکرین گریب

مایاناز بھارتی بیٹر و سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے بیٹی سارہ کی میڈیسن کے شعبے میں ڈگری مکمل ہونے پر خوشی کے عالم میں خصوصی پوسٹ شیئر کر ڈالی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سچن ٹنڈولکر نے بیٹی کی ڈگری وصول کرتے ہوئے مختصر سی ویڈیو اور اس کے بعد جشن مناتے ہوئے اہلیہ و بیٹی کی خوبصورت تصویر بھی مداحوں کیساتھ شیئر کی۔

مذکورہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سچن نے خوبصورت کیپشن تحریر کیا جس کے الفاظ کچھ یوں ہیں، آج کا دن بہت خوبصورت تھا،آج کے دن ہماری بیٹی نے امتیازی نمبروں کے ساتھ کلینکل اینڈ پبلک ہیلتھ نیوٹریشن میں اپنی ڈگری مکمل کر لی۔ بطور والدین ہم آج بہت فخر محسوس کر رہے ہیں کہ جس کام کیلئے تم نے اتنے سال محنت کی اس کا پھل تمہیں آج مل گیا۔ بے شک یہ آسان نہیں ہوگا لیکن ہمیں یقین ہے کہ تم مستقبل میں بھی اسی طرح محنت سے اپنے خوابوں کو پورا کر لوں گی۔ ڈھیر سارا پیار۔

اس کے علاوہ ان کی اس پوسٹ پر ساتھی کرکٹرز اور دیگر مکاتبِ فکرز سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے انہیں اور ان کی بیٹی کو مبارکباد پیش کی جبکہ بھارتی شہری خوشی کے اس لمحے کا بھی مذاق بنانے سے پیچھے نہ رہے۔ کسی نے ٹنڈولکر سے پوچھا کہ دورانِ سمیسٹر سارہ کی حاضری کتنی رہی۔ یہی نہیں بلکہ کئی لوگوں نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ اب تو سارہ اور شبمن کی شادی کروا دو ورنہ کوئی اور لڑکی بھارتی بیٹر شبمن کو لے اڑے گی۔

واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر کچھ ہی دیر میں 6 لاکھ سے زائد لائکس حاصل ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین