کھیل

ویرات کوہلی مداحوں کے مشکور

آئی پی ایل پلے آف ہارنے کے بعد کوہلی کا پہلا سوشل میڈیا پر پیغام۔

Web Desk

ویرات کوہلی مداحوں کے مشکور

آئی پی ایل پلے آف ہارنے کے بعد کوہلی کا پہلا سوشل میڈیا پر پیغام۔

کوہلی کا مداحوں کیلئے پیغام، فوٹو بشکریہ گوگل
کوہلی کا مداحوں کیلئے پیغام، فوٹو بشکریہ گوگل

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے مداحوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر سے میں اپنے آر سی بی کے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو ہمیشہ ہماری گراؤنڈ میں کی گئی محنت کو سراہتے ہیں اور یہ احساس دلاتے ہیں کہ وہ ہم سے بے انتہا پیار کرتے ہیں ۔

ویرات کوہلی نے یہ بیان راجھتسان رائلز سے آئی پی ایل کا پلے آف میچ ہارنے کے بعد جاری کیا، پلے آف میچ میں کوہلی کی آر سی بی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

واضح رہے کہ آر سی بی کا اس سیزن میں پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔آر سی بی کو لیگ کے پہلے 7 میچوں میں سے 6 میچوں میں شکست ہوئی جس کے باعث ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر صرف 2 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود رہی۔

ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے 7 میچوں میں مایوس کن کارکردگی دکھانے کے بعد آر سی بی کے پلے آف مرحلے میں جانے کی امیدیں نہ ہونے کے برابر تھیں تاہم اپنے اگلے 7 میچوں میں سے لگاتار 6 میچوں میں جیت حاصل کر کے آر سی بی نے آئی پی ایل کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جانے والا کم بیک کیا۔

آخری میچ میں آر سی بی نے چنئی سپر کنگز کو 27 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

تازہ ترین