کھیل

بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ جے شاہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارتی ٹیم کی کوچنگ معمہ بن گئی۔

Web Desk

بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ جے شاہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارتی ٹیم کی کوچنگ معمہ بن گئی۔

بھارتی ٹیم کی کوچنگ معمہ بن گئی، فوٹو بشکریہ گوگل
بھارتی ٹیم کی کوچنگ معمہ بن گئی، فوٹو بشکریہ گوگل

بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے سابق آسٹریلوی کرکٹرز سے رابطے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیکریٹری بی سی سی آئی جےشاہ کا کہنا ہے کہ انڈین ٹیم کی کوچنگ کیلئے آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ اور جسٹن لینگر سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اُن لوگوں کو بطور ہیڈکوچ لانا چاہتے ہیں جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹریکچر کو سمجھتے ہیں، کوچ ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کا گہرا علم ہو، اس لیے ہمارا نیا کوچ بھارتی ہی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہُل ڈراوڈ کی ذمہ داریاں اگلے مہینے سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد ختم ہو جائیں گی جس کے باعث انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نئے ہیڈ کوچ کی تلاش میں ہے۔

اس حوالے سے رکی رکی پونٹنگ نے کہا کہ آئی پی ایل کے دوران کوچنگ کے بارے میں میری اور بی سی سی آئی کی ون ٹو ون بات چیت ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملاقات اس وجہ سے ہوئی کہ کوچنگ کے بارے میں میری دلچسپی ہے یا نہیں۔

عظیم بیٹر نے مزید کہا کہ میں کسی بھی قومی ٹیم کا سینیئر کوچ بننا بہت پسند کروں گا لیکن چونکہ میری زندگی میں دیگر چیزیں بھی ہیں اور میں وقت گھر پر گزارنا چاہتا ہوں اور یہ بھی سب جانتے ہیں کہ اگر آپ انڈین ٹیم کے کوچ ہوں گے تو پھر آپ کسی آئی پی ایل ٹیم کی کوچنگ نہیں کر سکتے۔

رکی پونٹنگ نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سال میں 10 سے 11 ماہ تک رہتی ہیں لہذا یہ میرے لائف سٹائل کے لیے مناسب نہیں ہے۔

تازہ ترین