انفوٹینمنٹ

سینئر اداکار نعیم طاہر کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا؟

اداکار نے تکلیف دہ یاد شیئر کردی۔

Web Desk

سینئر اداکار نعیم طاہر کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا؟

اداکار نے تکلیف دہ یاد شیئر کردی۔

سینئر اداکار نعیم طاہر کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا؟

فلم، ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار و کالم نگار نعیم طاہر نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا بتادیا۔

حال ہی نعیم طاہر اپنے بیٹے فرحان طاہر کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئے جہاں اپنی زندگی کے ناقابل فراموش واقعات سنائے۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی زندگی کا کونسا ایسا واقعہ جس پر آپ آج تک پچھتاتے ہیں۔

جس کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ والدہ کے آخری وقت میں ان سے ملاقات نہ کر پانا ان کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہے۔

تفصیل بتاتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ان کی والدہ کی طبیعت انتہائی ناساز تھی اور ڈاکٹر نے انہیں آپریشن کی تجویز دی تھی جس کی وجہ سے بہن انہیں ملک سے باہر لے گئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لیکن آپریشن سے پہلے والدہ نے مجھ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا جس کی وجہ سے آپریشن کو کچھ روز کیلئے ملتوی بھی کیا گیا۔

اداکار نے بتایا کہ اس وقت میں آرٹس کونسل میں ملازمت کرتا تھا، میں نے اس کی انتظامیہ سے جانے کی اجازت مانگی تو انہوں نے انکار کردیا۔

اداکار کے مطابق میں نے اپنی والدہ کی حالت کا بتایا اس کے باوجود انہوں نے دھمکی دی کہ اگر گئے تو تم پر مقدمہ کردیا جائے گا، جس کی وجہ سے میں نہیں جاسکا اور میری والدہ کا انتقال ہوگیا۔

آبدیدہ ہوتے ہوئے نعیم طاہر نے بتایا کہ یہ واقعہ 1972 کا ہے لیکن یہ بات آج تک مجھے تکلیف دیتی ہے کہ میں اس وقت اپنی والدہ کے پاس نہ جاسکا جب وہ مجھے آخری مرتبہ دیکھنا چاہتی تھیں۔

تازہ ترین