دلجیت دوسانجھ کی انٹری پاکستانی گانے سے ہی کیوں؟
محسن عباس حیدر کے گیت اڑی جا پر انٹری کے بعد مداح سوچ میں پڑ گئے

بھارتی گلوکارو اداکار دلجیت دوسانجھ اس وقت اپنے میوزیکل ٹوور ‘دل لو میناتی‘ کی کامیابی سے ریکارڈ پر ریکارڈ بناکر دنیا کو حیران و پریشان کررہے ہیں۔
انسٹاگرام پر 20 ملین سے زیادہ فالو کیے جانے والے ہندوستانی پنجابی گلوکار ویسے تو اپنی کم گوئی کی وجہ سےہر جگہ نوٹس کیے جاتے ہیں لیکن جب بولتے ہیں تو ان کے آگے پچاس ہزار سے زیادہ کا مجمع بھی کم لگتا ہے۔
حال ہی میں ایک کانسرٹ کے دوران تیسری آنکھ کا سائن بنانے کے بعد دلجیت دوسانجھ کو ‘اللومیناتی‘ (شیطان کی پوجا کرنے والا) کہہ کر کافی ٹرول کیا گیا۔

دلجیت نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران اپنے پرستاروں کو وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ‘میں کسی شیطان کو نہیں مانتا میں صرف رب کا بندہ ہوں‘۔
گلوکار نے ٹرول کرنے والوں کو اپنے میوزیکل ٹوور کا نام ‘دل لو میناتی‘ رکھ کر ٹرول کردیا جو نفرت انگیز تحریروں کے لیے ایک منفرد جواب تھا۔

دلجیت دوسانجھ اس وقت امریکہ میں شاندار ‘دل لو میناتی ٹوور‘ کے تحت کنسرٹ کر رہے ہیں۔ دلجیت کے مداح جانتے ہیں کہ ان کے کانسرٹس لائیو پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ان کی عالیشان انٹری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔
پاکستانی گانوں پر انٹری
حال ہی میں ’چمکیلے‘ کے مداحوں نے اس بات کو محسوس کیا کہ دلجیت دوسانجھ اپنے ہر کانسرٹ میں پاکستانی گیتوں سے سماں باندھے ،نقاب سے چہرا ڈھانپے، پنجابی سوٹ پہنے بڑی شان سے اسٹیج پر اترتے ہیں۔
بات یہاں نہیں رکتی بلکہ اپنی انسٹاگرام ریلز پر نصرت فتح علی خان کے گیت ہوں یا کانسرٹ میں عابدہ پروین کے کلام ہر کانسرٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ دلجیت کو پاکستانی گلوکاروں کی تیار کردہ پنجابی موسیقی بہت پسند ہے۔
انٹری کے وقت پاکستانی گانوں کے ساتھ ساتھ حال ہی میں انہوں نے اپنےایک کنسرٹس کے درمیان شازیہ منظور کا مشہور پنجابی گانا ‘بتیاں بجھائی رکھدی“ گاکر سب کو حیران کردیا جسکی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
معاملہ یہاں تھما نہیں بلکہ ’چمکیلا‘ کے سپر اسٹار نے اپنے انسٹاگرام پر حالیہ کانسرٹ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں پھر سے انہیں پاکستانی گیت ’اڈی جا’ کے ساتھ کنسرٹ میں انٹری دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنی روایت کا برقرار رکھتے ہوئے پنجابی سردار نے پاکستانی گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کا گایا، لکھا اور کمپوز کیا ہوا گانا اپنی انٹری کے موقع پر چلاکر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ویڈیو اپلوڈ ہوتے ہی محسن عباس حیدر کو مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں مینشن کرنا شروع کیا جس کے بعد محسن نے کنسرٹ میں ان کا گانے کو پیش کرنے پر دلجیت دوسانجھ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ‘تھینک یو پاجی، میرے گانے اڈی جا کو عزت بخشنے پر۔ بہت پیار اور احترام‘۔
واضح رہے محسن عباس حیدر کا کمنٹ کے ذریعے شکریہ ادا کرنا مداحوں کو بھا گیا جس کے بعد دونوں ممالک کی عوام کی جانب سے ان کے اس عمل کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
-
بالی ووڈ 19 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 27 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 58 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب