انفوٹینمنٹ

ملکہ ترنم نور جہاں نے کس اداکار کی شادی کا سہرا گایا؟

معروف اداکار کی شادی کا یہ سہرا فیض احمد فیض نے لکھا تھا۔

Web Desk

ملکہ ترنم نور جہاں نے کس اداکار کی شادی کا سہرا گایا؟

معروف اداکار کی شادی کا یہ سہرا فیض احمد فیض نے لکھا تھا۔

نعیم طاہر نے اپنی شادی کے حوالے سے ایک خاص بات بتا کر سب کو حیران کردیا۔
نعیم طاہر نے اپنی شادی کے حوالے سے ایک خاص بات بتا کر سب کو حیران کردیا۔

پاکستان کی معروف گلو کارہ ملکہ ترنم نورجہاں سے کون واقف نہیں، ان کے گانے نہ صرف زبان زدِ عام ہوئے بلکہ انہوں نے  جس کے لیے گایا وہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔

حال ہی میں یہ انکشاف سب کو حیران کر گیا کہ نورجہاں نے ایک معروف اداکار کی شادی کا سہرا بھی گایا تھا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر ترین اداکار، محقق، کالم نگار نعیم طاہر نے اپنی شادی کے حوالے سے ایک خاص بات بتا کر سب کو حیران کردیا۔

نعیم طاہر نے حال ہی میں اپنے بیٹے فرحان طاہر کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں شرکت کی اور اپنی زندگی کی تلخ و شیریں یادوں کو تازہ کیا۔

جہاں انہوں نے زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ماں کے آخری وقت میں ان سے ملاقات نہ ہو پانا قرار دیا وہیں زندگی کا سب سے خوش کن لمحہ بتا کر سب کو حیران کردیا۔

ماضی کو ٹٹولتے ہوئے نعیم طاہر نے بتایا کہ پاکستان کے انتہائی معروف ڈرامہ نگار و لکھاری امتیاز علی تاج کی بیٹی اور ایوارڈ یافتہ براڈ کاسٹر یاسمین طاہر سے ان کی شادی ہونا سب سے خوشی کا لمحہ تھا۔

تاہم اس شادی کی خاص بات یہ تھی کہ برصغیر کے معروف شاعر فیض احمد فیض نے ان کی شادی کا سہرا لکھا جسے ملکہ ترنم نورجہاں نے اپنی آواز دی۔

نعیم طاہر نے کہا کہ وہ ایسا لمحہ تھا جو زندگی میں دوبارہ آ ہی نہیں سکتا، اس کی خوشی اور ایکسائٹمنٹ بے پناہ تھی۔

میزبان نے بھی ان کے اس انکشاف پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا کہ اتنی بڑی شخصیات نے ان کی شادی کا سہرا لکھا اور گایا۔

تازہ ترین