خواتین

چہرے کے غیر ضروری بالوں سے چھٹکارا کیسے پائیں؟

Web Desk

چہرے کے غیر ضروری بالوں سے چھٹکارا کیسے پائیں؟

چہرے کے غیر ضروری بالوں سے چھٹکارا کیسے پائیں؟

خواتین اپنے چہرے پر غیرضروری بالوں سے پریشان رہتی ہیں اور ان سے جان چھڑانے کے لیے مشکلات میں گِھری رہتی ہیں اور نت نئے ٹوٹکے کرتی نظر آتی ہیں۔ چمکتی دمکتی صاف جِلد ہر لڑکی کا خواب ہے اور اگر صاف جِلد پر بالوں کی افزائش زیادہ ہو تو یہ بہت بدنما نظر آتے ہیں۔ چہرے کے بالوں سے مستقل طور پر چھٹکارا حاصل کرنا مشکل ہے مگر ناممکن نہیں ہے۔اپَرلِپس، تھوڑی، ماتھے اور گالوں کے اطراف سے بال صاف کرنے کے مختلف طریقے ہیں۔

چہرے سے بال صاف کرنے کے 4 طریقے موجود ہیں۔ سب سے پہلا تھریڈنگ جسے کرانے سے درد بھی سہنا پڑتا ہے اور ہر ہفتے پارلر کا چکر بھی لگتا ہے۔

ویکسنگ تین طرح کی ہوتی ہیں۔ ایک ہَنی ویکس، ہاٹ ویکس اور تیسری بین ویکس۔ ہنی ویکس سے درد زیادہ ہوتا ہے جبکہ بین ویکس اور ہاٹ ویکس سے درد کم ہوتا ہے۔ دونوں کے نتائج یکساں مفید ہیں، اس کے لیے بھی پارلر جانا پڑتا ہے یا گھر میں اسے کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت اور تجربہ درکار ہوتا ہے۔

ریزر جسے آپ گھر میں ہی استعمال کرکے بالوں سے جان چھڑا سکتے ہیں۔ ریزر کے استعمال سے بال موٹے آنے یا گھنے آنے کا کوئی سائنسی وضاحت نہیں ملتی ہے۔ ریزر کے عمل کو ہفتے میں دو بار دُہرا کر نرم اور صاف جِلد حاصل کرسکتے ہیں ۔

لیزر لائٹ جو سب سے زیادہ مہنگا اور مشکل طریقہ ہے، چہرے کے غیرضروری بالوں کے خاتمے کے لیے لیزر لائٹ بہت کم خواتین اپناتی ہیں۔ جلدی ماہرین کے مطابق چہرے سے بال صاف کرنے کے لیے سب ہی طریقے اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہیں، جو طریقہ جسے موافق آ جائے وہی مستقل مزاجی کے ساتھ استعمال کرنا پڑتا ہے جبکہ جِلد کے ماہرین ویکس کو سب سے زیادہ بہتر قرار دیتے ہیں۔دوسری جانب مارکیٹ میں ملنے والے مختلف بیوٹی پروڈکٹس جو ایک ہی بار استعمال میں چہرے کے بالوں کی صفائی کا دعویٰ کرتی ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں ہوتی جبکہ یہ پروڈکٹس چہرے کی نازک جِلد پر دیرپا مضر اثرات ضرور چھوڑ دیتی ہیں۔ اگر آپ اپنے چہرے کے بالوں سے مستقل طور پر چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل گھریلو ٹوٹکے کو بغیر کسی ناغے کے اپنا کر چھٹکارا حاصل کرسکتی ہیں۔

چہرے کے غیرضروری بالوں کو صاف کرنے کے لیے گھر میں ہی ماسک بنایا جاسکتا ہے جس کے لیے دو اہم جز گندم کے آٹے یا کارن اسٹارچ (مکئی کا نشاشتہ) کی ضرورت پڑے گی، ان دونوں میں سے کوئی بھی ایک لے لیں۔ ایک چمچ گندم (گیہوں) کا آٹا یا کارن اسٹارچ لے لیں، اب اس میں ایک چمچ پسی ہوئی ملٹھی یعنی ملٹھی پاؤڈر شامل کرلیں، آدھا چائے کا چمچ ہلدی لے لیں اور اب اس میں حسب ضرورت گلاب کا عرق یا صاف شفاف پانی شامل کر کے یکجان مرکب بنالیں۔ اب اس مرکب کو چہرے پر جہاں جہاں بال ہیں وہاں 20 سے 25 منٹ لگائیں، بعد میں چہرہ دھو لیں۔ چہرہ دھونے کے بعد کوئی بھی سیرم یا کریم لگالیں۔ بہترین نتائج کے لیے اس عمل کو باقاعدگی سے کرنا شرط ہے۔ تین سے چار ماہ میں آپ کو اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔

تازہ ترین