ٹیکنالوجی
گوگل کا اپنے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیا فیچر لانے کی تیاریاں
یہ فیچر سنیمیٹک فوٹوز کی طرح کام کرے گا۔
گوگل کا اپنے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیا فیچر لانے کی تیاریاں
یہ فیچر سنیمیٹک فوٹوز کی طرح کام کرے گا۔
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فوٹوز ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ اپنی ویڈیوز کو جاندار لمحوں میں ڈھال سکیں گے۔
سنیمیٹک مومنٹ نامی اس فیچر کے متعلق یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ بالکل سنیمیٹک فوٹوز کی طرح کام کرے گا لیکن یہ ویڈیوز کے لیے ہوگا۔
سنیمیٹک فوٹوز کے برعکس اس فیچر کے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ یہ خودبخود ویڈیو کے ایک حصے کا انتخاب کرتا ہے اور اس پر سلو موشن افیکٹ کا اطلاق کر دیتا ہے جس سے سنیمیٹک احساس میں اضافہ ہوتا ہے۔
تاہم، صارفین کے پاس فی الحال اس عمل پر کوئی کنٹرول حاصل نہیں ہوگا۔ اگرچہ گوگل ممکنہ طور پر بعد میں یہ سہولت فیچر میں شامل کر سکتا ہے۔
واضح رہے کمپنی کی جانب سے فیچر کے اجراء کی تاریخ اور اس کے استعمال کے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں ہیں۔
ٹیکنالوجی ماہرین کی جانب سے اس فیچر کی نشان دہی گوگل فوٹوز کے اے پی کے ٹیئر ڈاؤن کے 6.84.0.634885033 ورژن میں کی گئی۔
اے پی کے ٹیئر ڈاؤن دریافتیں عموماً وہ ہوتی ہیں جو اکثر تجرباتی مراحل میں ہوتی ہیں اور ان کا ممکنہ طور پر کسی ایپ کے حتمی ورژن کا حصہ ہونا ضروری نہیں ہوتا۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death


