کھیل
آئی پی ایل 2024 کی فاتح کے کے آر کو کتنے کروڑ ملے ؟
کس ٹیم نے کتنی پرائز منی حاصل کی؟
آئی پی ایل 2024 کی فاتح کے کے آر کو کتنے کروڑ ملے ؟
کس ٹیم نے کتنی پرائز منی حاصل کی؟
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 شائقین کرکٹ کو بہت سارے دلچسپ لمحات دے کر اختتام پذیر ہوگیا۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل کا ٹائٹل تیسری بار اپنے نام کیا جبکہ سن رائیزرز حیدرآباد رنر اپ ٹیم ثابت ہوئی۔
فتح یاب ہونے کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 20 کروڑ بھارتی روپے کی انعامی رقم ملی جبکہ سن رائیزرز حیدرآبادکو 13 کروڑبھارتی روپے دیے گئے۔
آئی پی ایل کی کل انعامی رقم 46 اعشاریہ 5 کروڑ بھارتی روپے رکھی گئی تھی جو کہ جیتنے والی ٹیم کے ساتھ ساتھ رنر اپ میں تقسیم کی گئی۔
پوری لیگ کی بات کی جائے تو راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرز بنگلورو، پوائنٹس ٹیبل میں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر تھے۔ سنجو سیمسن کی ٹیم کو تیسرے نمبر پر آنے پر 7 کروڑ روپے جبکہ فاف ڈو پلیسس کی ٹیم کو 6.5 کروڑ روپے ملے۔
ایونٹ میں رائل چیلنجرز بنگلوروکے کھلاڑی ویرات کوہلی نے ‘اورنج کیپ‘ جیتی جبکہ ‘پرپل‘ کیپ پنجاب کنگز کے فاسٹ باؤلر ہرشل پٹیل کے حصے میں آئی۔
دونوں کھلاڑیوں نے اس سیزن میں اپنی کامیابیوں کے لیے 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم حاصل کی۔
ویرات کوہلی نے 15 میچز میں 61.75 کی اوسط سے ایک سنچری اور پانچ نصف بناکر 741 رنز بنائے، ان کا بہترین اسکور 113 اور اسٹرائیک ریٹ 154.69 تھا، جو کسی آئی پی ایل سیزن میں کوہلی کے لیے اب تک کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔
آئی پی ایل 2024 میں انعام جیتنے والوں کی مکمل فہرست:
اورنج کیپ: ویرات کوہلی - 741 رنز (10 لاکھ روپے)
پرپل کیپ: ہرشل پٹیل - 24 وکٹیں (10 لاکھ روپے)
سیزن کے سب سے قیمتی کھلاڑی: سنیل نارائن (12 لاکھ روپے)
الٹیمیٹ فینٹسی پلیئر آف دی سیزن: سنیل نارائن
سب سے زیادہ چوکے : ٹریوس ہیڈ (64)
سب سے زیادہ چھکے : ابھیشیک شرما (42)
سیزن کا سٹرائیکر: جیک فریزر-میک گرک (234.04)
سیزن کا ابھرتا ہوا کھلاڑی: نتیش کمار ریڈی (20 لاکھ روپے)
کیچ آف دی سیزن: رمندیپ سنگھ
فیئر پلے ایوارڈ: سن رائیزرز حیدرآباد
پچ اینڈ گراؤنڈ ایوارڈ: حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن
فاتح :کولکتہ نائٹ رائیڈرز
مزید خبریں
-
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک-بھارت ٹاکرا کب؟
-
دل تو بچہ ہے جی، بابر اور نسیم کی بارش میں سلائیڈ
-
ویرات کے نمبر 18 کی اصل کہانی جانیے
-
محمد آصف نے ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
-
کوہلی، اونیت کا ایک اور حسین اتفاق وائرل
-
مارشل آرٹ ماسٹر راشد نسیم کے نام بڑا اعزاز
-
سریش رائنا اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار
-
کندھے کی سرجری، شاداب خان کی حالت اب کیسی؟
-
بھارتی کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنےکے باعث ہلاک
-
98 سالہ دادی کی میسی کو شادی کی پیشکش
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute



