انفوٹینمنٹ
جیکی چن کی دولت بیٹے کو نہیں ملے گی تو کہاں جائے گی؟
جیکی چن کی دولت بیٹے کو نہیں ملے گی تو کہاں جائے گی؟
اداکار جیکی چن عمر کے اس حصے میں بھی دنیا کے چند سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ اگرچہ ان کا تعلق چین سے ہے مگر وہ ہولی وڈ میں بھی بہت زیادہ مقبول ہیں۔
فوربز کے تخمینے کے مطابق جون 2019 ء سے جون 2020ء کے دوران جیکی چن نے 4کروڑ ڈالرز کمائے۔
وہ مجموعی طور پر کروڑوں ڈالرز کے مالک ہیں مگر اس میں سے ایک ڈالر بھی ان کے اکلوتے بیٹے جیسی چن کو نہیں ملے گا۔
جیکی چن نے یہ اعلان 2011 ء میں کیا تھا کہ وہ اپنی تمام دولت فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرجائیں گے اور بیٹے کو کچھ نہیں دیا جائے گا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا تھا میں نے اپنے بیٹے کے لیے فلمی کیریئر کے دوران کمائے گئے کروڑوں ڈالرز چھوڑنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی، اگر وہ کسی قابل ہوا تو اپنی قسمت خود بنالے گا اور وہ نااہل ہوا تو میری دولت کو ضائع کردے گا۔
جیکی چن 1954 ء میں ہانگ کانگ میں انتہائی غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور 7 سال کی عمر میں نوکری کرنے کے بعد اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ابتدائی طور پر اسٹیج ڈراموں اور اوپرا تھیٹر سے پرفارمنس کا آغاز کیا۔
جیکی چن ابتدائی دنوں میں بطور اسسٹنٹ کام کرتے رہے۔ بعدازاں انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا اور پھر وہ دیکھتے ہی دیکھتے چین سے امریکا اور ہانگ کانگ سے برطانیہ تک چھا گئے۔ جیکی چن نے باضابطہ شادی جون لین سے 1982 ء میں کی، جس سے ان کا ایک بیٹا جیسی چن ہے، جو خود بھی اداکار ہیں۔
جیسی کو 2014 ء میں منشیات رکھنے کے الزام پر گرفتار بھی کیا گیا تھا جس پر جیکی چن نے چینی سوشل میڈیا پر شرمندگی اور معذرت کا اظہار بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں وہ انسداد منشیات کا علم بردار بنتے ہوئے نوجوانوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرے۔ جیکی چن نے کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی مدد کیلئے کبھی کسی کا سہارا نہیں لیا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
