بالی ووڈ

ریتک روشن کی سوزین خان کے ہمراہ بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت

تصاویر اور ویڈیوز وائرل

Web Desk

ریتک روشن کی سوزین خان کے ہمراہ بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت

تصاویر اور ویڈیوز وائرل

ریتک اور سوزین خان، فوٹو انسٹاگرام
ریتک اور سوزین خان، فوٹو انسٹاگرام

بھارتی اداکار ریتک روشن کا اپنی سابقہ اہلیہ سوزین خان کے ہمراہ بیٹے کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کرنا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔

اداکار ریتک  روشن اور ان کی سابقہ ​​اہلیہ اور انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان اپنے بڑے بیٹے ہریان روشن کے سب سے اہم دن پر اکھٹے ہوگئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوزین خان نے گریجویشن تقریب کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں  انکے بیٹے کو سبز کوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سوزین خان نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنی والہانہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،’ہم کہاں جائیں کوئی نہیں جانتا لیکن مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ میں اپنے راستے پر ہوں.مبارک ہو بیٹا.آپ فضل اور طاقت کا مظہر ہیں۔میں ہر روز آپ سے سیکھتی ہوں بہت فخر ہے آپ کی ماں ہونے پریہ آپ کی زندگی کے بہترین دنوں کا آغاز ہے۔’

جبکہ انسٹاگرام پر جاری مذکورہ گریجویشن تقریب کے تمام خاص لمحات کی شاندار  ویڈیو کولاج کا اختتام فیملی فوٹو پر ہوا جس میں اداکار ریتک روشن کو بھی اس خوشی میں اپنی فیملی کے ساتھ دیکھا گیا۔

ریتک روشن کو سوزن خان اور اپنے بچوں کے ساتھ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوشی سے پھولے نہ سمائے اور لگے ہاتھوں اظہار بھی کردیا۔

تبصرہ کرتے صارفین میں ریتک روشن نے والد تجربہ کار فلم ساز راکیش روشن بھی شامل تھے جنہوں نے اپنے پوتے کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ،’مبارک ہو! یہ آغاز ہے آسمان حد ہے۔ خدا بھلا کرے!’۔

یاد رہے کہ سوزین خان اور اداکار ریتک روشن کی شادی 2000 میں ہوئی اور دونوں میں 2014 میں طلاق ہو گئی ، ان کے 2 بچے بھی ہیں جن کی پرورش یہ دونوں مل کر کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  سوزین خان  اس وقت ارسلان گونی کو ڈیٹ کر رہی ہیں جبکہ  ریتک روشن اداکارہ صبا آزاد کے ساتھ تعلقات میں ہیں.