فیشل کے فوراً بعد کن چیزوں سے احتیاط کرنی چاہئے؟

چہرے کی خوبصورتی کیلئے فیشل ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔
فیشل جلد کو نہ صرف ترو تازہ بناتا ہے بلکہ اس کی صحت برقرار رکھنے میں بھی کارآمد ہے۔ لیکن اگر اس کے بعد احتیاط نہ کی جائے تو یہی فیشل آپ کی جلد کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔
فیشل کرانے کے بعد چند احتیاطی تدابیر بھی لازمی کرنی چاہئے۔
1- فیشل چہرے کی جلد کو کچھ دیر کے لئے حساس بنا دیتا ہے۔ حساس جلد پر گرمی اور پسینے کے اثرات برا اثر ڈال سکتے ہیں۔ اس لئے فیشل کے بعد اپنے معمول کے کام شروع کرنے سے پہلے احتیاط کریں۔
2-فیشل میں چہرے کی جلد کی گہرائی سے صفائی کی جاتی ہے۔ جلد مکمل طور پر صاف ہونے کی وجہ سے اس کے مسام کھل جاتے ہیں۔ میک اپ بذات خود ایک ایسی چیز ہے جسے کھلے مساموں پر استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ اس کے علاوہ میک اپ استعمال کرنے کے برش یا اسپنج جلد کے کھلے مساموں میں جراثیم اور انفیکشن منتقل کرنے کے ذمہ دار ہوسکتے ہیں۔
3-فیشل کے بعد اپنے چہرے کی جلد کو ہرگز مت چھیڑیں۔ کیل مہاسوں پر ہاتھ لگانا ویسے بھی ٹھیک نہیں لیکن فیشل کے بعد ایسا کرنا یقیناً نشان اور گڑھے چھوڑ جائے گا۔
-
انفوٹینمنٹ 17 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 45 منٹ پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
-
انفوٹینمنٹ 51 منٹ پہلے
آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
فحش بیان اسکینڈل، اپوروا مکھیجا کو کیریئر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا