انفوٹینمنٹ
سجل علی نے شادی سے متعلق اہم بیان جاری کردیا
شادی زندگی کا خوبصورت حصہ ہے، سجل علی
سجل علی نے شادی سے متعلق اہم بیان جاری کردیا
شادی زندگی کا خوبصورت حصہ ہے، سجل علی
پاکستانی اداکارہ سجل علی نے زندگی میں ’رائٹ مین‘ مل جانے پر شادی کرلینے پر زور دیتے ہوئے خواتین کی تعلیم سے متعلق بھی اہم بیان جاری کردیا۔
سجل علی ان دنوں ’زرد پتّوں کا بن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں جن میں ان کے ساتھ حمزہ سہیل کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں اس ڈرامے کیلئے منعقدہ پریس ایونٹ میں شرکت کی جہاں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے ڈرامے سے متعلق بات کی اور ساتھ ساتھ دیگر سوالات کے جوابات بھی دیے۔
شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سجل علی نے کہا کہ ’ ہمارے معاشرے کی کچھ چیزیں ہیں جو ہم بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ ماسٹرز کرلو، پی ایچ ڈی کرلو لیکن کرنی تو اصل میں شادی ہی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ایسا نہیں کہ شادی کی اہمیت نہیں ہے، بالکل شادی لازمی کرنی چاہئے اور جب زندگی میں کوئی اتنا خاص یا آپ کو سمجھنے والا مل جائے تو شادی کرلینی چاہئے لیکن زندگی صرف شادی کیلئے ہی نہیں ہونی چاہئے بلکہ ہاں زندگی کا ایک خوبصورت حصہ شادی ہونی چاہئے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ خواتین کی شادی جتنی ضروری ہے تعلیم بھی اتنی ہی ضروری ہے اور تعلیم ہی خواتین کو خودمختار اور بااخیتار بناتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ لڑکیوں کو پڑھنے دیا جائے اور میرے ڈرامے میں بھی میرا کردار ’مینو‘ بھی یہی جنگ لڑتا نظر آئیگا‘۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback



