انفوٹینمنٹ
سونیا حسین کو ماہرہ خان جیسی شادی کی خواہش
سونیا حسین نے اپنی پسندیدہ شادی کی تقریب سے متعلق بتادیا
سونیا حسین کو ماہرہ خان جیسی شادی کی خواہش
سونیا حسین نے اپنی پسندیدہ شادی کی تقریب سے متعلق بتادیا
پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کی تقریب کو پسندیدہ قرار دے دیا۔
’عشق زہے نصیب‘ ، ’محبت تجھے الوداع‘ اور ’میری گڑیا‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سونیا حسین نے نادیہ خان کے ٹاک شو میں شرکت کی جہاں وہ اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کھل کر بات کرتی نظر آئیں۔
نادیہ خان نے سونیا حسین سے دورانِ انٹرویو پوچھا کہ ’اب مختلف تھیمز والی شادیاں ہورہی ہیں تو آپ کو کس کی شادی کی تقریب پسند آئی؟‘
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سونیا حسین شرمانے لگیں اور جواب دینے کی کوشش کرتے ہوئے ہنستی ہوئی نظر آئیں۔
بعدازاں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’وہ بے جا سج دھج والی شادی کی تقریب کو پسند نہیں کرتیں بلکہ ان کو سادہ اور کم ڈیکوریشن والی شادی پسند ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے کبھی ایسا نہیں سوچا کہ انکی ایسی ہوئی تو میری شادی ایسی ہونی چاہئے لیکن مجھے ماہرہ خان کی شادی کی تقریب بالکل ویسی ہی لگی جیسی میں خود چاہتی ہوں کیونکہ مجھے بہت مہنگے سجے دھجے بینکوئٹس نہیں پسند بلکہ میں شادی کی تقریب کو سر سبز مقام پر دیکھنا چاہتی ہوں‘۔
نادیہ خان نے سونیا سے شادی سے متعلق بھی پوچھا جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے سب یہی کہتے ہیں کہ تم نے کامیابی حاصل کرلی ہے اب شادی کرلینی چاہئے کیونکہ اب جو چیز میں ڈھونڈ رہی ہوں وہ اب لوگوں سے ختم ہو جارہے ہیں جو تہذیب، ادب آداب ہیں اور اس کے علاوہ مجھے کوئی چیز متاثر نہیں کرتی اور میں ایک ایسے ہی جینٹلمین کا انتظار میں ہوں‘۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together


