خواتین

ہیلن میری رابرٹس پاک فوج کی پہلی خاتون مسیحی بریگیڈیئر

وزیراعظم نے اس عہدے کو حاصل کرنے پر خاتون افسر کو مبارکباد دی۔

Web Desk

ہیلن میری رابرٹس پاک فوج کی پہلی خاتون مسیحی بریگیڈیئر

وزیراعظم نے اس عہدے کو حاصل کرنے پر خاتون افسر کو مبارکباد دی۔

ہیلن میری رابرٹس
ہیلن میری رابرٹس

پاک فوج کی میڈیکل کور سے تعلق رکھنے والی ہیلن میری رابرٹس کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

 وہ ملک کی مسلح افواج میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی مسیحی خاتون افسر بن گئی ہیں۔

یہ تاریخی اقدام پاک فوج کے اندر مذہبی شمولیت کو اجاگر کرتا ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ہیلن میری رابرٹس کو آرمی میڈیکل کور میں برگیڈئیر کے رینک پر ترقی پانے پر خصوصی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ برگیڈئیر ہیلن میری رابرٹس پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بریگیڈئیر ہیں، مجھ سمیت پوری قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔

وزیرِاعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ بریگیڈئیر ہیلن میری رابرٹس نے اپنی محنت سے یہ ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی مسیحی برادری سمیت پوری قوم کو برگیڈئیر ہیلن میری رابرٹس اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ان جیسی ہزاروں محنتی خواتین پر فخر ہے۔

 وزیراعظم نے کہاکہ برگییڈیئر ہیلن میری رابرٹس کی محنت، لگن اور انسانیت کیلئے خدمت کا جذبہ نسل نو کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔

تازہ ترین