انفوٹینمنٹ

مکیش امبانی کا بہو کو ’شاندار‘ ولا کا تحفہ، ہوشربا قیمت جانیے

ساس سسر کا بہو کو شادی کا تحفہ

Web Desk

مکیش امبانی کا بہو کو ’شاندار‘ ولا کا تحفہ، ہوشربا قیمت جانیے

ساس سسر کا بہو کو شادی کا تحفہ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ سلیبریشن کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوتے ہی غیرمعمولی اور عالیشان تقریبات کی حیرت انگیز خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

 امیر ترین گھرانے میں لاڈلے بیٹے کی شادی ہو تو والدین دولہا اور دلہن کیلئے بیش قیمتی تحائف کی برسات کردیتے ہیں۔

اسی طرح بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی کے اپنے بچوں کو دیے کئی قیمتی تحائف نے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

 اب بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی ہے کہ مکیش امبانی اپنی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کو شادی پر لاکھوں ڈالرز کا عالی شان دبئی ولا تحفے میں دینے والے ہیں۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تین روزہ تقریبات  کا اہتمام ممبئی کے علاقے باندرہ کے کرلا کمپلیکس (بی کے سی) میں واقع جیو ورلڈ سینٹر میں ہوگا۔

شادی کی خوشی میں مکیش امبانی اور نیتا امبانی اپنی ہونے والی بہو کو عالیشان ولا بطور تحفہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 ہزار مربع فٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا یہ ولا پام جمیرہ میں واقع ہے وہ دبئی کی سب سے مہنگی جائیدادوں میں سے ایک ہے۔

اس ولا میں 70 میٹر کے نجی ساحل تک رسائی کے علاوہ 10 بیڈ رومز بھی موجود ہیں اور اس کا اندرونی حصہ مبینہ طور پر سٹیٹمنٹ لائٹنگ فکسچر، خوبصورت آرٹ ورک اور اطالوی ماربل سے مزین ہے۔

اس عالیشان ولا کی قیمت کی بات کی جائے تو  بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ ولا کی قیمت 77 اعشاریہ 3 ملین ڈالر ہے۔

تازہ ترین