انفوٹینمنٹ

بریڈ پٹ کو والد نہیں مانتی، شیلو جولی

انجلینا جولی کی بیٹی کا بڑا اقدام۔

Web Desk

بریڈ پٹ کو والد نہیں مانتی، شیلو جولی

انجلینا جولی کی بیٹی کا بڑا اقدام۔

انجلینا جولی کی بیٹی کا بڑا اقدام، فوٹو بشکریہ گوگل
انجلینا جولی کی بیٹی کا بڑا اقدام، فوٹو بشکریہ گوگل

بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی بیٹی شیلو جولی نے اپنے والد بریڈ پٹ کو باپ ماننے سے انکار کے بعد انہیں قانونی طور پر اپنی زندگی سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیلوجولی کی طرف سے یہ غیر متوقع فیصلہ 18 سال کی ہونے کے بعد کیا گیا، شیلو نے قانونی طور پر آسکر جیتنے والے اداکار سے خود کو دور کرنے کے لیے کاغذات جمع کرادیے ہیں۔

شیلوجولی نے قبل ازیں اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کر کے ’شی جولی‘ رکھ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیلو کا اپنے والد کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم انہیں احساس ہے کہ ان کے والد ان کے کچھ بہن بھائیوں سے الگ ہوگئے ہیں۔

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی اور ان کے 6 بچے ہیں تاہم شیلو وہ پہلی اولاد نہیں جس نے بریڈ پٹ کو قانونی طور پر مسترد کر دیا ہے بلکہ زہرا، ویوین اور میڈڈوکس بھی اپنے نام سے والد کا نام ہٹاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سےقبل انجلینا جولی اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے اپنے بچوں کو والد کے ساتھ وزٹ کے دوران وقت گزارنے سے منع کیا تھا۔

ایک امریکی ہفت روزہ میگزین کے مطابق یہ دعویٰ سابق جوڑے کے ساتھ ماضی میں بطور سیکیورٹی گارڈ کام کرنے والے ٹونی ویب نے عدالت میں پیش کردہ دستاویز میں کیے ہیں۔

اس نے الزام عائد کیا کہ انجلینا جولی کے ایک معاون (مائیکل وائرہ) نے ان سے رابطہ کیا اور کوشش کی کہ انجلینا جولی کی اپنے سابق شوہر کے ساتھ جاری قانونی جنگ میں دو باڈی گارڈز کو گواہی دینے سے روکا جاسکے۔