انفوٹینمنٹ

لڑکیوں کی طرف دیکھتے ہی محبت ہو جاتی ہے، حسن احمد

اہلیہ کے سامنے حسن احمد کا پہلی نظر کی محبت سے متعلق حیران کن بات۔

Web Desk

لڑکیوں کی طرف دیکھتے ہی محبت ہو جاتی ہے، حسن احمد

اہلیہ کے سامنے حسن احمد کا پہلی نظر کی محبت سے متعلق حیران کن بات۔

سنیتا مارشل کے شوہر و اداکار حسن احمد نے خواتین کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کردیا۔

اداکار حسن احمد نے حال ہی میں اہلیہ سنیتا مارشل کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی اور اپنی زندگی سے جڑے کئی ایک سوالات کے جوابات پوری ایمانداری کیساتھ دیے۔

دورانِ انٹرویو دونوں میاں بیوی سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو کبھی کسی شخص سے پہلی نظر میں ہی محبت ہوئی ہے؟

سوال کے جواب میں سنیتا نے کہا کہ پہلی نظر کی محبت کے بارے میں، میں تو کچھ نہیں کہہ سکتی، اس کے بعد حسن احمد نے کہا کہ مردوں کو پہلی نظر میں محبت ہو جاتی ہے اور شادی سے قبل میں بھی ایسا ہی تھا کہ مجھے بھی لڑکیوں کو دیکھتے ہی محبت ہو جاتی تھی۔

واضح رہے کہ مذکورہ انٹریو میں ساس  سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سنیتا مرشل نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اچھی ساس ملی ہیں ، وہ میری غیر موجودگی میں سارا گھر سنبھال لیتی ہیں اور اگر انہیں بھی کوئی دل کی بات کرنی ہوتی ہے تو مجھ سے ہی کرتی ہیں ۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے اداکارہ سنیتا نے بتایا کہ میری شوہر کے مقابلے میں ساس کیساتھ دوستی زیادہ ہے ، اپنی بات کی دلیل انہوں نے کچھ یوں دی کہ جب ہماری نئی نئی شادی ہوئی تھی تو اگر مجھے جلدی میں کام پر جانا ہے اور میرے پاس سفید دوپٹہ نہیں ہے تو میں ان سے درخواست کرتی تھیں کہ مجھے لا دیں تو وہ بھاگتی بھاگتی بازار جاتیں اور میرے لیے دوپٹہ لاتیں۔

تازہ ترین