خواتین

سن برن سے پریشان خواتین کیلئے جادوئی ٹوٹکہ

Web Desk

سن برن سے پریشان خواتین کیلئے جادوئی ٹوٹکہ

سن برن سے پریشان خواتین کیلئے جادوئی ٹوٹکہ

موسم گرما ان دنوں اپنے عروج پر ہے اور اس جھلسا دینے والی گرمی میں گھر سے باہر نکلنا ہمت کا کام سمجھا جاتا ہے۔

وہ افراد جو دھوپ میں باہر نکلتے ہیں اور  ان کی جلد پر سن برن کے نشانات آجاتے ہیں انہیں پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہاں ہم آپکو ایک ایسا ٹوٹکا بتانے جارہے ہیں جس کے استعمال سے اب سن  برن کو بائے بائے کیا جاسکے گا۔

آلو کے استعمال سے سن برن کا زخم ٹھیک کرنے کا طریقہ جان لیں؛

اگر سورج جلنے سے جلد جل گئی ہے تو 2 آلو لے کر انہیں دھولیں اور پتلے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

 اب وہ ٹکڑے متاثرہ حصے پر لگائیں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد جلد کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ 

اگر گرم پانی سے کوئی حصہ جلا ہے تو آلو کی یہ ٹرک کام نہیں کرے گی بلکہ آلو کے رس سے مدد لی جاسکتی ہے۔ 

اس کے لیے کچے آلو کو پیس لیں اور متاثرہ حصے پر لگا کر اس وقت تک کے لیے چھوڑ دیں جب تک درد ختم نہ ہوجائے، ایسا 10 منٹ سے کچھ گھنٹوں میں ہوگا۔

تازہ ترین