میکسکو میں تاریخ رقم، پہلی خاتون صدر منتخب
61 سالہ کلاؤڈیا شین بام میکسیکو سٹی کی میئر رہ چکی ہیں۔

کلاؤڈیا شین بام نے لاطینی امریکی ملک میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو کر تاریخ رقم کردی۔
ایک خاتون کی اتنے اہم عہدے پر کامیابی اس لحاظ سے بھی اہم ہے کیونکہ ان کا ملک بڑے پیمانے پر مجرمانہ اور صنفی بنیاد پر تشدد سے دوچار ہے۔
کلاؤڈیا شین بام کی کامیابی کے بعد جھنڈے تھامے حامیوں کے ہجوم نے جشن مناتے ہوئے میکسیکو سٹی کے مرکزی چوک میں ماریاچی میوزک گایا اور رقص کیا۔
اس موقع پر وکٹری اسپیچ کرتے ہوئے نو منتخب خاتون صدر نے کہا کہ ’میں میکسیکو کی لاکھوں خواتین اور مردوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس تاریخی دن پر ہمیں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا‘۔
ہجوم کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے عہد کیا کہ ’میں آپ کو مایوس نہیں کروں گی‘۔
61 سالہ کلاؤڈیا شین بام پیشے کے لحاظ سے ایک سائنسدان ہیں جو میکسیکو سٹی کی میئر رہ چکی ہیں۔
انہوں نے اپنے اہم مخالف حریف کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کی۔
نیشنل الیکٹورل انسٹی ٹیوٹ کے ابتدائی سرکاری نتائج کے مطابق کلاؤڈیا شین بام نے تقریباً 58-60 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
انتخابات کے دوران مشتعل ڈرگ کارٹلز سے دہشت زدہ علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آنے کے باوجود ووٹرز پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
خونریز انتخابی مہم کے دوران دو درجن سے زیادہ امیدوار قتل ہوئے چنانچہ الیکشن کے دن ووٹروں کی حفاظت کے لیے ہزاروں فوجیوں کو تعینات کیا گیا تھا۔
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
مادھوری اور عامر فلاپ اداکار سے کامیاب فنکار تک
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
عمران خان کی رہائی سے متعلق مولانا طارق جمیل کی بڑی پیشگوئی
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
'سکندر' کی تشہیر کیلئے سلمان خان کی لافٹر شیفس آمد؟
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
فلم 'راک اسٹار' کی OTT ریلیز کے بارے میں جانیے