ماورا حسین نے دپیکا پڈوکون کی فین ہونے کا ثبوت دے دیا
ماورا حسین کا 11 سالوں سے کسی پر مر مٹنے کا انکشاف

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بالی وڈ حسینہ دیپیکا پڈوکون کی مداح ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کردی۔
ماورا حسین نے کئی ڈراموں میں متاثر کن کردار ادا کیے ہیں جن میں ’نوروز‘، ’نیم‘، ’ثبات‘، ’آنگن‘ اور دیگر شامل ہیں۔
معصوم صورت والی اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ سفید چھوٹی قمیص اور ٹراؤزر کے ساتھ دوپٹہ پہنی ہوئی ہیں۔
ویڈیو میں ماورا حسین ایک آئینے کے سامنے کھڑی نظر آئیں اور زلفوں کو جھٹکتے ہوئے کیمرے کی جانب دیکھ کر بالی وڈ فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے آئیکونک ڈائیلاگ پر لپ سنک کرتی دکھیں۔
اداکارہ نے دیپیکا پڈوکون کے وہ ڈائیلاگ ویڈیو کےلیے منتخب کیے جس میں وہ بطور ’نینا‘ اپنے کرش ’بنی‘ سے کئی سالوں بعد ملتی ہیں اور بنی ان سے کہتا ہے کہ ’یہ سب اب تمہیں فلمی لگ رہا ہے بے بی ڈول ایک زمانے میں انہیں لائینوں پر تم مرا کرتی تھیں‘، جس کی نفی کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ ’میں تم پہ مرتی تھی؟ پلیز‘۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں ماورا حسین نے لکھا کہ ’ اس ڈائیلاگ پر مرتے ہوئے 11 سال ہوگئے ہیں، کون بتائے گا کب، کہاں، کیسے اور کیوں‘۔
ماورا حسین نے اس ویڈیو میں دلکش انداز میں اس سین کو ری کریئٹ کیا اور بالی وڈٖ متوالوں کی بھی توجہ حاصل کرلی۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ عائزہ خان نے لکھا کہ ’ مطلب کوئی تو ہے جس پر 11 سال سے مرتی تھیں؟‘ جس کے جواب میں ماورا ہسنتی دکھیں۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں