سنیتا مارشل نے اپنی ساس کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کردی
اداکارہ سنیتا کا ساس کیساتھ تعلق کیسا ہے؟
خلش ، بے بی باجی اور رخصتی جیسے کئی ڈراموں کو اپنی اداکاری سے کامیاب بنانے والی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے ساس کیساتھ اپنے تعلقات کا ذکر کر ڈالا۔
سنیتا مارشل نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شوہر کے ہمراہ شرکت کی اور کھل کر اپنی نجی و پروفیشنل زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔
دورانِ انٹرویو ان سے میزبان نے سوال کیا کہ آپکا اپنی ساس کیساتھ تعلق کیسا ہے؟ سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے سنیتا مارشل نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اچھی ساس ملی ہیں ، وہ میری غیر موجودگی میں سارا گھر سنبھال لیتی ہیں اور اگر انہیں بھی کوئی دل کی بات کرنی ہوتی ہے تو مجھ سے ہی کرتی ہیں ۔
اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے اداکارہ سنیتا نے بتایا کہ میری شوہر کے مقابلے میں ساس کیساتھ دوستی زیادہ ہے ، اپنی بات کی دلیل انہوں نے کچھ یوں دی کہ جب ہماری نئی نئی شادی ہوئی تھی تو اگر مجھے جلدی میں کام پر جانا ہے اور میرے پاس سفید دوپٹہ نہیں ہے تو میں ان سے درخواست کرتی تھیں کہ مجھے لا دیں تو وہ بھاگتی بھاگتی بازار جاتیں اور میرے لیے دوپٹہ لاتیں۔
واضح رہے کہ آج سے قبل سنیتا اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ اگر ان کے گھر والے حسن سے شادی کیلئے رضامند نہ ہوتے تو وہ کبھی بھی بھاگ کر شادی نہیں کرتیں۔
ماضی میں ٹی وی شو میں شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ شروع میں ان کے گھر والے حسن احمد سے شادی کے لیے رضامند نہیں تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان انگلینڈ میں رہائش پذیر تھا اور وہ کیریئر کے سلسلے میں پاکستان میں مقیم تھیں۔ اور جب گھر والے راضی نہیں ہوئے تو والدین کو منانے کیلئے انگلینڈ گئیں اور ان کی رضامندی سے ہی شادی کی۔
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 8 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا