سابقہ ملازم کا میٹا پر فلسطین سے متعلق مواد پر جانبداری برتنے کا الزام
فیراس حماد نامی انجینئر نے اپنی برطرفی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

میٹا کے ایک سابق انجینیئرنے کمپنی پر غزہ سے متعلقہ مواد کے حوالے سے جانبداری برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی برطرفی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔
انجینیئر نے اپنے مقدمے میں بتایا کہ اس نے انسٹاگرام پر فلسطینی پوسٹس کو دبانے والے بگز کو ٹھیک کرنے میں مدد کی کوشش کی تھی جس پر میٹا نے اسے نوکری سے نکال دیا۔
فیراس حماد ایک فلسطینی نژاد امریکی انجینئر ہیں جو 2021 سے میٹا کی مشین لرننگ ٹیم میں شامل تھے۔
انہوں نے کیلیفورنیا کی ایک عدالت میں فروری میں اپنی برطرفی پر امتیازی سلوک، غلط طریقے سے برطرفی اور دیگر غلط کاموں کے الزامات پر سوشل میڈیا کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔
شکایت میں فیراس حماد نے میٹا پر فلسطینیوں کے خلاف تعصب کا الزام لگایا اور کہا کہ کمپنی ملازمین کے اندرونی مواصلات کو ڈیلیٹ کر دیا جس میں غزہ میں ان کے رشتہ داروں کی موت کا ذکر کیا گیا تھا اور ان کے فلسطینی پرچم کے ایموجی کے استعمال کی تحقیقات کی گئی تھیں۔
مقدمے کے مطابق کمپنی نے اسی طرح کے سیاق و سباق میں اسرائیلی یا یوکرینی پرچم کی ایموجیز پوسٹ کرنے والے ملازمین کے لیے ایسی کوئی تحقیقات نہیں کیں۔
خیال رہے انسانی حقوق کے گروپس کی جانب سے میٹا کو اپنے پلیٹ فارمز پر اسرائیل اور فلسطین سے متعلق پوسٹ کردہ مواد کی ماڈریشن پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور سابقہ ملازم کے دعوے بھی اس بات کی عکاسی کررہے ہیں۔
7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیل نے غزہ میں جو جارحیت شروع کی اس کے نتیجے میں 36 ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق اور انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔
گزشتہ سال جنگ شروع ہونے کے بعد سے کمپنی کو ان الزامات کا سامنا ہے کہ وہ جنگ کے دوران فلسطینیوں کی حمایت کے اظہار کو دبا رہی ہے۔
تقریباً 200 میٹا ملازمین نے رواں سال کے اوائل میں چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ اور دیگر رہنماؤں کو لکھے گئے کھلے خط میں اسی طرح کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
سابقہ ملازم کی جانب سے عدالت میں رجوع کیے جانے پر میٹا نے فوری طور پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا۔
-
انفوٹینمنٹ 33 منٹ پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 36 منٹ پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں