اسکینڈلز
امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا حاملہ؟ وائرل تصاویر نے تہلکہ مچادیا
گلوکارہ کی حاملہ ہونے کی خبریں سرگرم ہوگئیں ۔
امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا حاملہ؟ وائرل تصاویر نے تہلکہ مچادیا
گلوکارہ کی حاملہ ہونے کی خبریں سرگرم ہوگئیں ۔
امریکی گلوکارہ لیڈی گاگاکے حاملہ ہونے کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔
گلوکارہ لیڈی گاگا اور اُن کے بوائے فرینڈ، بزنس مین مائیکل پولانسکی کے تعلقات پہلی بار دسمبر 2019ء میں منظرِ عام پر آئے تھے جسکے بعد رواں سال اپریل میں غیر ملکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا کہ گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا نے اپنے بوائے فرینڈ مائیکل پولانسکی کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔
منگنی کی یہ افواہیں گلوکارہ کے ہاتھ میں موجود ہیرے کی نایاب انگوٹھی دیکھ کر زور پکڑنا شروع ہوئیں جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ لیڈی گاگا نے اپنے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی ہے کیونکہ ان کے ہاتھ میں نظر آنے والی ہیرے کی یہ بڑی سی اور مخصوص انداز میں تراشی گئی انگوٹھی زیادہ تر منگنی کے لیے پہنی جاتی ہے۔
ان افواہوں کے بادل ابھی چھٹے نہ تھے کہ گلوکارہ کی حاملہ ہونے کی خبریں سرگرم ہوگئیں ۔
حال ہی میں لیڈی گاگا کی بہن کی شادی سے وائرل ہونے والی تصویر میں انکے بے بی بمپ کو دیکھتے ہوئے مداحوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور یہ گماں کیا کہ لیڈی گاگا امید سے ہیں اور ملٹی گریمی ایوارڈ یافتہ اپنے بوائے فرینڈ مائیکل پولانسکی کے ساتھ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہے۔
اپنی بہن نٹالی جرمنوٹا کی شادی کے دوران، گاگا کو ایک تنگ فٹنگ مختصر سیاہ لباس میں دیکھا گیا تھا۔
جیسے ہی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، ان کے مداحوں سمیت متعدد نیٹیزنز نے اعتراف کیا کہ گلوکارہ خوبصورت لگ رہی ہیں لیکن سب حیران ہیں کہ کیا وہ حاملہ ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ،’لیڈی گاگا بہت خوبصورت لگ رہی ہیں لیکن حیران ہوں کہ وہ حاملہ کب ہوئیں۔’
واضح رہے کہ ان افواہوں پر تاحال گلوکارہ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
جبکہ لیڈی گاگا اور مائیکل کے تعلقات سے متعلق امریکی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جوڑی ایک ساتھ ہے اور ان کا رشتہ دن بہ دن مضبوط ہو رہا ہے۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke



