سونم باجوہ کو ‘دلجیت دوسانجھ‘پر فخر کیوں؟
ایمی ورک کے بعد سونم باجوہ بھی دلجیت دوسانجھ کی گرویدہ

پنجابی فلموں کی خوبصورت اداکارہ سونم باجوہ نے پنجابی فلم انڈسٹری کے بعد بالی وڈ میں بھی اپنے نام کا جھنڈا گاڑنے والے گلوکار و اداکار ‘دلجیت دوسانجھ‘ کو ‘فخرِ پنجاب‘ کا لقب دیدیا۔
اداکارہ سونم باجوہ نے یہ بیان ایک انٹرویو کے دوران متعدد فلموں میں اپنے کو اسٹار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’چمکیلا‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا۔
سونم دلجیت کے ہمراہ پنجاب 1984، سردار جی 2، اور سپر سنگھ سمیت متعدد پروجیکٹس میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے بلال سعید اور دلجیت دوسانجھ ایک ساتھ؟
اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اس وقت اپنے کامیاب کریئر کی بدولت شہرت کی اونچائیوں کو دن دگنی رات چگنی ترقی کرتے ہوئے چھو رہے ہیں۔
ان کی کامیابی پر پنجابی فلم انڈسٹری کے مشہور گلوکار و اداکار ‘ایمی ورک‘ کے بعد اب اداکارہ سونم باجوہ بھی چپ نہ رہ سکیں۔
حال ہی میں پنجابی فلموں کی دلکش اداکارہ سونم باجوہ نے فلم ‘امر سنگھ چمکیلا‘ کی شاندار کامیابی پر اداکار دلجیت دوسانجھ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں 'پورے پنجاب کا فخر' قرار دیدیا۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ ‘میں نے فلم ‘امر سنگھ چمکیلا ‘ میں دلجیت دوسانجھ کی پرفارمنس کو دیکھا جسے دیکھ کر میں واقعی حیران رہ گئی کہ کیا واقعی میں، میں چمکیلے کو دیکھ رہی ہوں یا وہ دلجیت ہی ہیں۔
سونم باجوہ نے مزید کہا کہ’میں صرف دلجیت کی تعریف میں اتنا کہوں گی کہ پورے پنجاب کو،ہم سب کو، دلجیت پر بہت فخر ہے‘۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘دلجیت ایک واحد فنکار ایسے ہیں جن کی کامیابی اپنی کامیابی سی محسوس ہوتی ہے۔ مجھے ان کی کامیابی پر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے‘۔
واضح رہے کہ ‘امر سنگھ چمکیلا‘ پنجابی گلوکار چمکیلا کی سوانح حیات پر ہداہت کار امتیاز علی کی بنائی گئی فلم ہے۔
فلم میں دلجیت دوسانجھ کو پگڑی اتارنے پر کافی زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم بعد میں امتیاز علی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ دلجیت نے فلم کیلئے نہ ہی بال کٹوائے ہیں نہ ہی بال دکھائے ہیں بلکہ انہوں نے نقلی بالوں کی وِگ کا استعمال کیا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 23 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 51 منٹ پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
-
انفوٹینمنٹ 56 منٹ پہلے
آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
فحش بیان اسکینڈل، اپوروا مکھیجا کو کیریئر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا