پاکستان

عمران خان کے جیل میں کمرے کی تصاویر پہلی بار منظرِعام پر آگئیں

عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والوں کی فہرست بھی سامنے آگئی۔

Web Desk

عمران خان کے جیل میں کمرے کی تصاویر پہلی بار منظرِعام پر آگئیں

عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والوں کی فہرست بھی سامنے آگئی۔

(اسکرین گریب)
(اسکرین گریب)

وفاقی حکومت نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے اڈیالہ جیل میں کمرے کی تصاویر سپریم کورٹ میں پیش کر دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے عمران خان کے وکلا تک رسائی نہ دینے کے بیان کی تردید کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروا دیں۔


ان دستاویزات کے ساتھ عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہل خانہ اور وکلا سے ملاقاتوں کی فہرست بھی شامل ہے۔

(اسکرین گریب)
(اسکرین گریب)

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ عمران خان کا قید تنہائی میں ہونے کا مؤقف بھی غلط ہے، ان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے۔

حکومتی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے سپریم کورٹ میں وکلا تک رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا، عدالت مناسب سمجھے تو ان کے بیان کی حقیقت جانچنے کے لیے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔

(اسکرین گریب)
(اسکرین گریب)

رپورٹ کے مطابق عمران خان کو جیل میں کتابیں، ایئر کولر، ٹی وی اور ورزش کا سامان سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔

(اسکرین گریب)
(اسکرین گریب)

حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی رپورٹ سے منسلک تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ عمران خان کے کمرے میں ایئر کولر، ایل ای ڈی، اسٹڈی ٹیبل، کرسی اور میٹریس کی سہولت موجود ہے جبکہ انہیں ورزش کی مشین بھی فراہم کی گئی ہے۔

(اسکرین گریب)
(اسکرین گریب)

عمران خان کے سیل کے باہر ایک راہداری ہے جہاں انہیں دن میں 2 مرتبہ چہل قدمی کرنے کی سہولت میسر ہے۔

(اسکرین گریب)
(اسکرین گریب)

اُن کے سیل میں ایک علیحدہ کچن بھی موجود ہے، علاوہ ازیں اُنہیں ڈرائے فروٹس، چنے، بادام، کولڈ ڈرنکس اور چاکلیٹس بھی دستیاب ہیں۔

(اسکرین گریب)
(اسکرین گریب)

رپورٹ کے مطابق جیل میں عمران خان کے لیے ان کی پسند کے مطابق کھانا بنایا جاتا ہے، علاوہ ازیں رپورٹ میں عمران خان سے ستمبر 2023 سے 26 مئی 2024 تک ملاقاتیں کرنے والوں کے نام بھی درج ہیں۔