عامر لیاقت کی دوسری برسی سے قبل بشرٰی اقبال انصاف کی منتظر
یاسر شامی اپنے وکیل جبران ناصر کے ہمراہ درخواست ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہونگے
معروف مذہبی اسکالر اور مشہور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دوسری برسی سے قبل پہلی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشرٰی اقبال نے پیغام جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت کے انصاف کا مطالبہ کردیا۔
9 جون کو ممبر نیشنل اسمبلی مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کو دو سال مکمل ہوجائیں گے، دوسری برسی سے قبل پہلی سابقہ اہلیہ بشرٰی اقبال نے اپنے صارفین کی ساتھ خاص پیغام جاری کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بشرٰی اقبال نے پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے عامر لیاقت حسین کے مجرموں دانیا شاہ اور یاسر شامی کو سزا ملنے اور عامر لیاقت کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے لکھا کہ،’ 9 جون کو معروف براڈ کاسٹر اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی دوسری برسی ہے، ہم امید کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ قانون کی عدالت عامر لیاقت کو انصاف فراہم کرے گی اور ان کی موت کے ذمہ داروں دانیا شاہ اور یاسر شامی کو سزا دی جائے گی۔ انشاء اللہ’
انکا کہنا تھا کہ ،’عامر لیاقت کی دوسری برسی سے قبل آج عدالت میں سماعت ہے، دعا ہے کہ جن کی وجہ سے عامر لیاقت موت کے منہ میں چلے گئے عدالت ان دونوں مجرموں کو سخت سے سخت سزا دے جو دوسروں کیلئے عبرت کا نشان بنے’۔
بشرٰی اقبال نے بتایا کہ،’ آج یوٹیوبر یاسر شامی اپنے وکیل جبران ناصر کے ہمراہ درخواست ضمانت کیلئے پیش ہونگے، امید ہے کہ یہ ضمانت مسترد کر دی جائے گی اور یاسر شامی کیساتھ دانیا شاہ کو سزا ملے گی’۔
یہ بھی پڑھیں:گھناؤنی ویڈیو، غیرت مند تھے جو دنیا چھوڑ گئے، بشریٰ اقبال
انہوں نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’مجرموں کو سزا دلواکر اس کیس کو مثال بنانا ہے تاکہ مستقبل میں بھی کوئی پیسے اور شہرت کی لالچ میں کسی کی عزت تار تار کرکے اسے بھانک موت کے سپرد نہ کرسکے۔’
دنیا کی عدالت کے بعد ڈاکٹر بشرٰی اقبال نے آخرت کی عدالت میں بھی پیش ہونے اور سزا کا حقدار ٹہرائے جانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ،’ایک عدالت اور ہے جہاں صرف فیصلے سنائے جائیں گے اور وہاں کوئی ٹرائل نہیں چلے گا بیشک اللہ ہمارے لیے کافی اور کارساز ہے۔’
واضح رہے کہ یاسر شامی اور دانیا شاہ کے معاملے کا فیصلہ عدالت میں ہو گا جبکہ ڈاکٹر بشرٰی اور ان کے بچے عامر لیاقت کو انصاف ملنے کے لیے پر امید ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی بشرٰی اقبال کی ہمت اور حوصلے کو سراہتے نظر آرہے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی