اسکینڈلز
ایشوریا کو چھونے پر سلمان خان، سنجے لیلا بھنسالی پر برس پڑے
’ہم دل دے چکے صنم‘ کے سیٹ پر محبت پروان چڑھی
ایشوریا کو چھونے پر سلمان خان، سنجے لیلا بھنسالی پر برس پڑے
’ہم دل دے چکے صنم‘ کے سیٹ پر محبت پروان چڑھی
بھارتی اداکارہ سمیتا جیاکر نے سپر اسٹار سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن کے افیئر کے دنوں کا قصہ بتاتے ہوئے ایک حیران کن انکشاف کردیا۔
سلمان خان اور ایشوریا کا رشتہ 1997 میں شروع ہوا، سلمان اس وقت سپر اسٹار بن چکے تھےجبکہ ایشوریا نے مس ورلڈ کا خطاب جیتنے کے بعد بالی میں قدم رکھا تھا مگر انہیں تب تک کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔
سال 1999 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن کو کاسٹ کیا اور اس جوڑی کی جادوئی کیمسٹری بالی وڈ متوالوں کے دلوں کو چھو گئی۔
فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان اور ایشوریا رائے کے درمیان نزدیکیاں بڑھیں اور یہیں سے ان کی محبت پروان چڑھ گئی۔
اس فلم کے سیٹ پر سلمان خان اور ایشوریا رائے کی محبت کے خوب چرچے تھے اور سلمان خان اپنی گرل فرینڈ کو لیکر اس قدر سنجیدہ ہوگئے تھے کہ ایک دن سنجے لیلا بھنسالی پر ہی برس پڑے۔
فلم میں ایشوریا رائے نے ’نندنی‘ نامی کردار نبھایا جبکہ سلمان خان ’سمیر‘ کے کردار میں جلوہ گر ہوئے۔ فلم میں ’نندی‘ کی والدہ کا کردار سمیتا جیاکر نے نبھایا جنہوں نے ایک انٹرویو میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کی محبت سے متعلق بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ ’ اس وقت سلمان اور ایشوریا کی محبت کا آغاز ہوا تھا اور اسی سیٹ پر محبت پروان چڑھی جس کی وجہ سے وہ چھپائے نہیں چھپتی تھی اور اسی محبت فلم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوئی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مجھے یاد ہے کہ فلم کے گیت آنکھوں کی گستاخیاں کے ایک سین میں ایشوریا رائے میرے برابر میں کھڑی تھیں اور سلمان خان کو ایشوریا رائے کو ایشوریا کے ساتھ چھیڑ خانی کرنی تھی اور اس کیلئے سنجے لیلا بھنسالی نے ایشوریا کو چھو لیا‘۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’ یہ دیکھ کر سلمان خان سنجے کے پاس گئے اور کہا کہ سنجے سر آپ نے ایشوریا کو کیوں چھوا؟ آپ کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے‘۔
سمیتا جیاکر نے کہا کہ ’ سب ہی جانتے ہیں محبت کی ابتداء میں جذبات کیسے ہوتے ہیں یہ وہی وقت تھا، ان دونوں کی آنکھوں میں محبت کی چمک تھی اور ہم اسے دیکھ سکتے تھے‘۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Social media reacts with memes as Prada sells safety pin for $775
How filmmaker Mira Nair raises her son Zohran Mamdani to stay ‘desi’?
Zohran Mamdani creates history, elected as first Muslim mayor of NYC
OpenAI makes ChatGPT Go free in India — check features
Zahid Ahmed blasts 'Lazawal Ishq' for spreading vulgarity
Juhi Chawla shares unknown stories on Shah Rukh Khan’s 60th birthday
Ishaan Khatter on turning 30: From ‘Homebound’ to Hollywood dreams
Feroze Khan’s wife’s cryptic Instagram story sparks divorce rumours




