انفوٹینمنٹ
’دیوداس‘ میں مادھوری ڈکشت کے ملبوسات کتنے وزنی؟
مادھوری نے 30 کلو گرام مہنگا جوڑا پہنا
’دیوداس‘ میں مادھوری ڈکشت کے ملبوسات کتنے وزنی؟
مادھوری نے 30 کلو گرام مہنگا جوڑا پہنا
بھاری ملبوسات کا ذکر ہو اور مادھوری ڈکشت کے فلم ’دیوداس‘ میں پہنے گئے ملبوسات کا ذکر نہ ہو، ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔
مادھوری ڈکشت کا فیشن اسٹائل بھی خواتین میں بےحد مقبول ہے۔ فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کی جامنی ساڑھی ہو یا سفید اور ہرا لہنگا، کوئی نہیں بھولا۔
فلم ’دیوداس‘ میں چندرمکھی کے کردار میں مادھوری نے وزنی ترین لہنگے پہن کر کردار کو چارچاند لگا دیئے۔
کلاسک فلم کے کلاسک گانے ’کاہے چھیڑ موہے‘ میں مادھوری ڈکشٹ نے جو سرخ اور گولڈن لہنگا پہنا تھا، اس کا وزن 30 کلو تھا۔
ایک انٹرویو کے دوران مادھوری ڈکشت نے اس لباس سے متعلق کہا تھا کہ آپ30 کلو وزنی گھاگھرے میں کتھک کرنے کا تصور کریں۔ اس لباس میں جب وہ رقص کرنا چھوڑ دیتی تھیں تب بھی ان کا لہنگا گھومتا رہتا تھا۔ یہ لباس پہن کر شاٹ مکمل کرانا تقریباً ناممکن تھا۔
دھک دھک گرل نے فلم ’دیوداس‘ ہی کے ایک منظر میں شیشوں کے کام والا لہنگا پہنا تھا جس کا وزن 10 کلو تھا۔ ڈیزائنر جوڑی، ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے اس شاندار لباس کو تخلیق کیا تھا۔
اس لباس کو مکمل کرنے میں انتہائی ہنرمند کاریگروں کی پوری ٹیم کو تقریباً دو ماہ لگے تھے۔
ڈیزائنر جوڑی نے اس لہنگے پر بہترین ملبوسات کے ڈیزائن کا قومی ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ یہ جوڑا لندن میں ہونے والی نمائش دی فیبرک آف انڈیا 2015 ء میں وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم کا حصہ بھی رہا۔ اسی فلم کے گانے ’مارڈالا‘ میں پہنا گیا۔ مادھوری کا ہرا جوڑا ایک مداح نے تین کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback



