پاک امریکا میچ میں شائقین کرکٹ نے دھونی کا ہمشکل ڈھونڈ نکالا
سفید ہیڈ اسکارف اور سفید کرتا پہنے یہ شخص پاک امریکا میچ سے لطف اندوز ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان اور امریکا کے مابین ڈیلاس میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں شائقین کرکٹ کو دھونی کے ہمشکل نے حیران کردیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں پاکستان کو سُپر اوور میں 5 رنز سے امریکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کی بدترین شکست اور امریکا کی ناقابلِ یقین فتح پر سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ خوب میمز بنارہے ہیں اور اپنے کمال حسِ مزاح کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
کوئی بابر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے رہا ہے تو کوئی امریکی ٹیم کی تعریفیں کرتا دِکھ رہا ہے ایسے میں چند شائقین کرکٹ کو گراؤنڈ میں سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ہمشکل دکھائی دیا اور سوشل میڈیا پر اچانک ہی دھونی سے مشابہہ شخص کے چرچے ہونے لگے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں ایم ایس دھونی کے ہم شکل کی لمبی داڑھی ہے، سفید ہیڈ اسکارف اور سفید کرتا پہنے یہ شخص پاک امریکا میچ سے لطف اندوز ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

دھونی کے مشابہہ اس شخص نے دھوپ کے چشمے بھی پہن رکھے ہیں، اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’دھونی بھیس بدل کر پاکستان کا میشچ انجوائے کرنے گراؤنڈ میں موجود ہیں۔‘

واضح رہے کہ قومی ٹیم اگلا میچ 9 جون کو بھارت اور 11 جون کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گی، قومی ٹیم کا پہلے راؤنڈ کا آخری میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 9 جون کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں