وائرل اسٹوریز

ویڈیو، محمد حفیظ نے ایرن ہالینڈ سے بھی پاکستان کیلئے دعا کروالی

ہائی وولٹیج میچ کے لیے ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا

Web Desk

ویڈیو، محمد حفیظ نے ایرن ہالینڈ سے بھی پاکستان کیلئے دعا کروالی

ہائی وولٹیج میچ کے لیے ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی گراؤنڈمیں کھیلے جارہے پاک انڈیا میچ کیلئے ٹی وی پریزنٹر ایرن ہالینڈ سے بھی دعا کروالی۔

محمد حفیظ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس  پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس کے کیپشن میں انہوں نے پاک بھارت ٹاکرے کی مناسبت سے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں میچ میں اپنا کردار ادا کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد حفیظ پنجابی میں ایرن ہالینڈ سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ ‘نی کُڑیے انڈیا پاکستان دا میچ شروع ہوگیا اے دعا شروع کردے‘ یعنی ’ارے اوئے لڑکی انڈیا پاکستان کا میچ شروع ہوگیا ہے اب دعا شروع کردو۔‘

حفیظ کی جانب سے یہ ہدایات ملنے پر ’اچھا‘ کہہ کر ایرن  ہالینڈ بھی دعا کیلئے ہاتھ اٹھا لیتی ہیں۔

حفیظ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب لائکس مل رہے ہیں، صارفین تبصرے کررہے ہیں کہ پاک انڈیا میچ تو ایک غیر ملکی پریزنٹر کو بھی مسلمان کردے گا۔

خیال رہے کہ امریکا کے شہر نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی گراؤنڈ میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہیں۔

ہائی وولٹیج میچ کے لیے ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین