بالی ووڈ

کارتک آریان کی ٹرانسفارمیشن دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے

کئی مداحوں نے تصاویر کو ہی فیک قرار دے دیا۔

Web Desk

کارتک آریان کی ٹرانسفارمیشن دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے

کئی مداحوں نے تصاویر کو ہی فیک قرار دے دیا۔

اداکار نے اپنی آنے والی فلم کیلئے ایک ایتھلیٹ کا روپ دھارا ہے۔
اداکار نے اپنی آنے والی فلم کیلئے ایک ایتھلیٹ کا روپ دھارا ہے۔

بالی وڈ اداکار کارتک آریان نے اپنی ٹرانسفارمشین سے پہلے اور بعد کی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔

انہوں نے   ڈیڑھ سالہ سخت محنت کے نتیجے میں حاصل ہونے والی باڈی کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ایک تصویر میں کارتک کچھ موٹے نظر آرہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ان کے 6 پیکس اور باڈی کٹس نمایاں ہیں۔

ساتھ ہی دونوں تصویروں میں اپنی فزیک کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ 39 فیصد جسمانی چربی (باڈی فیٹ) سے 7 فیصد جسمانی چربی۔

کیپشن میں انہوں نے مزید لکھا کہ راتوں کوجاگتے رہنے سے لے کر ’فٹنس کے شوقین‘ میں تبدیل ہونے تک، یہ میرے لیے یقیناً ڈیڑھ سال کا سفر ہے۔

کارتک نے کہا کہ زندہ لیجنڈ مسٹر مرلیکانت پیٹکر کی زندگی نے نہ صرف مجھے ایک مضبوط انسان بنایا بلکہ اس یقین کو مزید تقویت بخشی کہ اگر آپ اسے خواب دیکھ سکتے ہیں تو آپ اسے حاصل کر سکتے ہیں،کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

ساتھ ہی کارتک نے یہ بھی بتایا کہ پہلے ماں کہتی تھی، 'بیٹا جِم جاؤ' لیکن آج کل حالات ایسے ہیں کہ انہیں کال کر کے بولنا پڑتا ہے، 'بیٹا جِم سے واپس آ جاؤ۔' 

خیال رہے کہ کارتک آریان کی اس ٹرانسفارمیشن کے پیچھے دراصل ان کے نئی آنے والے فلم کے مرکزی کردار کا ہاتھ ہے۔

اداکار کی اگلی فلم چندو چیمپئن 14 جون کو ریلیز ہورہی ہے جو بھارت کے لیے 1972 کے سمر پیرا اولپمک میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے مرلیکانت پیٹکر کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔

مرلی کانت نے صرف 37.33 سیکنڈز میں 50 میٹر تک فری اسٹائل سوئمنگ کر کے ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

چنانچہ اداکار نے فلم میں ان کا کردار نبھانے کے لیے نہ صرف اپنا ہیئراسٹائل بالکل تبدیل کرلیا بلکہ اپنے جسم کو بھی ایک ایتھلیٹ باڈی بنا دیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ان کی ان تصاویر کو دیکھ کر کئی مداحوں نے تعریف کی تو کئی نے اس پر یقین کرنے سے انکار کرتے ہوئے تصاویر کو ہی فیک قرار دے دیا۔