عالمی منظر

بغیر اجازت حج کرنے والے گناہ کے مرتکب ہوں گے، سعودی مفتی اعظم

بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں ہے۔

Web Desk

بغیر اجازت حج کرنے والے گناہ کے مرتکب ہوں گے، سعودی مفتی اعظم

بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں ہے۔

شیخ عبدالعزیز آل الشیخ
شیخ عبدالعزیز آل الشیخ

سعودی عرب کے مفتی اعظم، سینئر علما کی کونسل کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بغیر اجازت کے حج کرنے والا گناہ گار ہوگا، بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں ہے۔

حج پرمٹ کے لیے اجازت نامے کا حصول شریعت کے مطلوبہ مفادات کے مطابق ہےکیوں کہ مصالح کو بہتر کرنا اور برائی کو دور کرنا شریعت میں شامل ہے۔

انہوں نے سنہ 1445 ہجری کے لیے تمام حجاج کرام سے کہا ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ 

سرکاری ہدایات میں سب سے پہلے حج پرمٹ حاصل کرنا اور وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ ویکسین لگوانےکا عہد کرنا شامل ہے۔ 

خیال رہے کہ مکہ مکرمہ کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیشن کے وائس چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے کہا تھا کہ اجازت نامہ حاصل کیے بغیر حج نہیں کرنے دیا جائے گا۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بغیر اجازت حج کے ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا، بلا اجازت حج کرنے والے شخص کو چاہے وہ مقامی شہری یا غیر ملکی ہو اسے ایک لاکھ ریال ادا کرنا پڑے گا۔

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر غیرمجاز طریقے سے شخص مقدس شہر مکہ معظمہ کے مرکزی علاقے، حرمین حرم مکی، حرمین ٹرین سٹیشن الرصیفہ اور مرکزی سکیورٹی کنٹرول سینٹر میں پایا گیا تو اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

مفتی اعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے حج کے متعلق ضوابط اور ہدایات بنائے ہیں جن کا مقصد عازمین کی آمد آسان بنانا اور ان کا انتظام کرنا، انہیں ہر طرح کے آرام و آسائش فراہم کرنا، اور انہیں آسانی کے ساتھ عبادات کی ادائیگی میں مدد دینا ہے۔

تازہ ترین